
خون خوارصہیونی فوج کی جارحیت جاری، مزید 75 فلسطینی شہید
بدھ-29-مئی-2024
غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 قتل عام کیے ہیں جن میں 75 شہری شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔