شنبه 03/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

غزہ سے جبری اغواء کیے گئے فلسطینیوں پر تشدد کے42 مکروہ حربے

اسرائیلی جیلوں اور حراستی مراکز سے رہائی پانے والے غزہ کے فلسطینی اسیران کی 100 شہادتوں کی بنیاد پر یورو میڈ ہیومن رائٹس نے غزہ کے اسیران کے ساتھ تشدد اور غیر انسانی اور توہین آمیز سلوک کی 42 اقسام کی نشاندہی کی ہے۔ یہ ہتھکنڈے صہیونی جلادوں کی طرف سے نہتے فلسطینیوں کی گرفتاری کےبعد انہیں اذیتیں دینے کے استعمال کیے جاتے ہیں۔

مستقل جنگ بندی پرمبنی کسی بھی تجویزکا خیر مقدم کرتے ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریر میں جنگ بندی کی تجویزکو مثبت طور قرار دیا ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے انخلاء، تعمیر نو اور قیدیوں کے تبادلے پر زور دیا۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 60 شہری شہید،280 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5 قتل عام کیے جن میں60 شہید اور 280 زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے رفح سے 48 گھنٹوں میں 32 ہزار افراد جبری بے گھرکردیے

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ نے انکشاف کیا ہے کہ "گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے رفح سے 32000 سے زائد افراد بے گھرکیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کا غزہ کی تمام کراسنگ فوری کھولنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے "غزہ کے تمام کراسنگ پوائنٹس، خاص طور پر پٹی کے مرکز اور جنوب میں موجود تمام راہ داریاں فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ملازمین کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں:لازارینی

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے حملے میں ایجنسی کے ملازمین کے ملوث ہونے کے اسرائیل کے الزامات نے اقوام متحدہ کے عملے کو "جائز اہداف" بنا دیا۔

غزہ میں نسل کشی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 224 ہو گئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5 قتل عام کیے جن میں 53 شہید اور 357 زخمی ہوئےہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

رفح میں اسرائیلی جارحیت کے امدادی ترسیل میں دو تہائی کمی:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ جس نے غزہ میں قحط سے خبردار کیا ہے، بدھ کے روز کہا کہ رواں ماہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیل کی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں داخل ہونے والی انسانی امداد کی مقدار میں دو تہائی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے مرکزی بازار کوآتش گیربموں سے راکھ کرڈالا

آج جمعرات کو اسرائیلی غاصب فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دراندازی کے دوران رام اللہ اور البیرہ شہروں کے مرکزی بازار کو آتش گیر بم برسا کرجلا کر راکھ کردیا۔

غزہ میں قتل عام پرخاموش ممالک مجرم ریاست کے ساتھی ہیں:ایردوآن

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے اقوامِ متحدہ اور مسلمان ممالک کو غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی بربریت روکنے میں ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور غزہ میں تازہ ترین ہلاکت خیز اسرائیلی حملوں کے بعد "اسلامی دنیا" سے فوری اور سخت ردِعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے والے ممالک مجرم کے ساتھی ہیں۔