
غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 324واں روز
اتوار-25-اگست-2024
قابض صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ۲۵اگست اتوار کےروز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 324واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔