چهارشنبه 14/می/2025

اسرائیلی جنگی جرائم

جنین ۔ طولکرم پردھاوےمغربی کنارے کواسرائیل میں ضم کرنے کی گہری سازش

فلسطین نیشنل انیشیٹوپارٹی کے سیکرٹری جنرل مصطفیٰ برغوثی نے غرب اردن کےشمالی شہروں جنین اور طولکرم میں فلسطینی آبادی کو درپیش خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے جوکچھ جنین اور طولکرم میں ہو اسے فلسطین کے تمام خطوں میں دہرایا جا سکتا ہے

جنین میں قابض فوج کی فائرنگ سے معمر فلسطینی شہید

جمعہ کی شام مغربی کنارے کے شہر جنین میں قابض اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک بزرگ فلسطینی شہید ہوگیا۔

غزہ جنگ بین الاقوامی نظام کے لیے ایک بریکنگ پوائنٹ ہے:گارڈین

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے غزہ میں جاری جنگ کے دوران عالمی نظام کو نظرانداز کرنے کے نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیلی ریاست مقبوضہ مغربی کنارے پر قبضہ کر کے اپنے آپ کو اور دوسروں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔د غزہ میں جاری جنگ میں عالمی قوانین اور نظام کےسقوط کاباعث بنے گی۔

طولکرم کو ملیا میٹ کرنے کے 48 گھنٹے بعد صہیونی فوج کا شہرسے انخلا

قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمال مغربی شہر طولکرم اور اس کے دو پناہ گزین کیمپوں طولکرم کیمپ اور نور شمس کیمپ میں مسلسل 48 گھنٹے تک جاری رہنے والی جارحیت اور قتل عام کے بعد واپس چلی گئی ہے۔ قابض فوج کی اس وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں طولکرم میں مزید 4 شہری شہید، متعدد زخمی ہوئے جب کہ بڑے پیمانے پرشہریوں کی املاک اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا گیا ہے۔

جنین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں الزبدہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں تین فلسطینی مزاحمت کار شہید ہوگئے۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کی جنگ کا آج 328 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج اٹھائیس اگست بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل328 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

یورپی یونین اسرائیل پر ہتھیاروں پر پابندی لگائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ نے یورپی یونین کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "اسرائیل" کو ہتھیاروں کی فراہمی روکیں۔ انسانی حقوق گروپ نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کو لکھے گئے خط میں یہ مطالبہ کیا ہے۔

غزہ : یواین امدادی قافلے پراسرائیلی بمباری،امدادی کارروائیاں معطل

غزہ کی پٹی پر امدادی قافلے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تباہی کے بعد امدادی کارراوئیاں معطل کردی گئی ہیں۔

اقوام متحدہ نے فلسطینی علاقوں میں تباہ کن صورتحال سے خبردار کردیا

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن سے فلسطینی علاقوں میں تباہ کن صورتحال کو مزید سنگین ہونے کا خطرہ ہے۔

نمیبیا نےاسرائیل جانے والے جہاز کو اپنے پانیوں میں داخلے سے روک دیا

افریقی ملک نمیبیا نے فلسطینی عوام کے لیے حمایت اور غزہ میں جنگ کے خاتمے کے مطالبے کے تناظر میں اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے جہاز کو اپنی بندرگاہوں میں لنگرانداز ہونے سے روک دیا ہے۔