پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی بائیکاٹ

گوگل اور ایمیزون سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے ختم کرنے کا مطالبہ

امریکا میں سرگرم سماجی کارکنوں، سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے "گوگل" اور "ایمیزون" کمپنیوں میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنےان ساتھیوں کے ساتھ شامل ہو جائیں جو ان دونوں اسرائیل کے ساتھ کام کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔

اردن کے توانائی کےمحکمے کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے پرعوام کی تنقید

"اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ گیس کے معاہدے کو ختم کرنے کے لیے اردن کی قومی مہم" (قابض دشمن کی گیس ) نے ان تفصیلات کا انکشاف کیا ہے جسے اس نے خطے میں گیس اور توانائی سے متعلق "خطرناک، تباہ کن اور اسٹریٹجک" قرار دیا ہے۔

بیلجیئم کے ایک شہر نے صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات منجمد کر دیے

بیلجیم کے شہر لیج نے صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ تعلقات کو منجمد کرنے کے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ بیلجیم کا یہ شہر "اسرائیلی" سرکاری اور نجی اداروں کا بائیکاٹ کرے گا جو فلسطینی علاقوں میں ناجائز تسلط ار قبضہ قائم رکھنے میں اسرائیلی ریاست کی مدد کرتے ہیں۔

حماس نے ایران سعودی معاہدے پر اسرائیلی غصہ مسترد کردیا

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ "ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے بعد اسرائیلی قابض ریاست کے سیاسی سیاسی اور سکیورٹی حلقوں کی طرف سے جس غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ سعودیہ اور ایران کے درمیان اختلافات کا فائدہ صرف صہیونی ریاست کو پہنچ رہا ہے۔

یورپ ۔ اسرائیل سکیورٹی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالنے کی ادارہ جاتی کوشش

یورپ ۔ فلسطین کونسل برائے سیاسی تعلقات نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی قابض ریاست کی سکیورٹی سروسز اور یوروپول کے درمیان نجی معلومات کے تبادلے کے لیے ان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر یورپ اسرائیل مذاکرات کی بحالی کی خبروں کے بعد کونسل ان مذاکرات کو ناکام بنانے کے لیے کام کرے گی۔"

عمانی شوریٰ کونسل کا اسرائیل کا بائیکاٹ، نارملائزیشن روکنے کے طریقے

سلطنت عمان اس بار پارلیمنٹ کے گنبد کے نیچے سے جو کہ عمانی عوام کا نمائندہ ادارہ ہے نےقابض اسرائیل کا بائیکاٹ سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب دوسری طرف اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

اسرائیل ’مجرم ریاست‘ اس کے لیڈروں کو کٹہرے میں لایا جائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے قابض ریاست کومجرم ملک قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر صہیونی ریاست کی عسکری اور سیاسی لیڈرشپ کو کٹہرے میں لانے اور ان کے خلاف مقدمات چلانے پر زور دیا ہے۔

’مت آنا‘ اسرائیلی صدر کےخلیجی ممالک کےدورے کے خلاف عوامی مہم

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شن بیٹ نے اپنے آئندہ خلیجی دورے کے دوران صدر اسحاق ہرزوگ کے لیے حفاظتی اقدامات کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب سوشل میڈیا پر ان کے دورے کی مخالفت میں ایک مہم جاری ہے۔

زیرعلاج فلسطینی قیدی بچے کو مٹھائی دینے والا ڈاکٹر برطرف

مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی ھداسا" اسپتال کی انتظامیہ نے ڈاکٹر احمد رسلان محاجنہ کوبرطرف کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ اس نے زخمی فلسطینی بچے محمد ابو قطیش کو اس وقت مٹھائی کا ایک ٹکڑا دیا تھا جب اسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ ابو قطیش کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا اور وہ اس وقت اسرائیلی پولیس کی تحویل میں تھا۔

آئرلینڈ کی ایک بڑی یونیورسٹی نے اسرائیل کا بائیکاٹ کردیا

آئرش "تثلیث" یونیورسٹی نے بدھ کے روزاسرائیل کو ہتھیار یا سکیورٹی ٹیکنالوجی فروخت کرنے والی کمپنیوں سے اپنی سرمایہ کاری واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔