جمعه 17/ژانویه/2025

استعفیٰ

گیلنٹ کنیسٹ سے مستعفی ، نیتن یاہو کو سکیورٹی ریسک قرار دیا

مقبوضہ بیت المقدس – مرکز اطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی ریاست کے سابق وزیر دفاع ’یوآؤ گلینٹ‘ نےصہیونی کنیسٹ سے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو کڑی تنقید کا نشاہ بنایا ہے۔ گیلنٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا کہ […]

اسرائیلی بری فوج کا سربراہ عہدے سے مستعفی

قابض اسرائیلی ریاست کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہےکہ بری فوج کے سربراہ تمیر یدی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے استعفے کی وجہ ذاتی نوعیت کے مسائل قرار دیا۔

طلبہ کے طویل احتجاج کے بعد کولمبیا یونیورسٹی کےچیئرپرسن مستعفی

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی چیئرپرسن نعمت شفیق نے کئی مہینوں تک اسرائیل کے خلاف اور غزہ کی حمایت میں طلباء کے مشتعل مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بائیڈن انتظامیہ کی ایک اور اہلکار غزہ جنگ کی وجہ سے مستعفی

امریکی محکمہ داخلہ کی معاون خصوصی مریم حسنین نے گذشتہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے استعفے دینے کا نیا ریکارڈ قائم،ایک سال میں 800 استعفے

عبرانی میڈیا نے پیر کے روز کہا ہے کہ "کرنل اور لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے کے 800 سے زائد افسران نے اس سال اپنے استعفے جمع کرائے ہیں۔ یہ تعداد ایک سال میں فوج سے سبکدوشی کے لیے استعفوں کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

غزہ جنگ کی وجہ سےامریکی وزارت خارجہ کا سینیر عہدیدارمستعفی

امریکی محکمہ خارجہ کا ایک اور عہدیدار غزہ جنگ میں بائیڈن کی اسرائیل کی حمایت پر مبنی پالیسی کے خلاف بہ طور احتجاج مستعفی ہوگیا۔

اسرائیلی جنگی کونسل میں پھوٹ، تین اہم وزراء مستعفی

اسرائیل کی جنگی کابینہ کے ایک اہم رکن نے اتوار کے روز وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کی حکومت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی رہنما پر داخلی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ ڈیژن کمانڈر نےشکست تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دےدیا

اسرائیلی فوج میں غزہ ڈویژن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایوی روزن فیلڈ نے غزہ کے اطراف اسرائیلی بستیوں کے تحفظ کے اپنی زندگی کے مشن میں ناکام ہونے کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فوج سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کر غزہ کے اطراف کی بستیوں پر حملہ کرکے 1100 سے زیادہ افراد کو ہلاک اور اڑھائی سو کو یرغمال بنا لیا تھا۔

غزہ پر جنگی جرائم، ایک اورامریکی عہدیدار مستعفی

امریکی حکومت کی طرف سے شائع کردہ حالیہ رپورٹ سے اختلاف کرنے والی دفتر خارجہ کی امریکی عہدیدار نے استعفا دے دیا ہے۔ امریکی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹ نہیں پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مندرجات سے اختلاف کرنے والی افسر نے استعفیٰ دے دیا۔

اسرائیلی ایمرجنسی حکومت کے وزیر گیڈون ساعر مستعفی

"اسرائیل نیشنل رائٹ" پارٹی کے سربراہ گیڈون ساعر نے پیر کی شام اسرائیلی ہنگامی حکومت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔