
غزہ میں خاندانوں کے خلاف 371 اجتماعی قتل عام، 1981 شہید
منگل-17-اکتوبر-2023
فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے پیر کی شام کو انکشاف کیا کہ صیہونی غاصب فلسطینی خاندانوں کے خلاف جارحیت کے آغاز سے اب تک 371 قتل عام کر چکے ہیں۔ ان میں گھروں کو بغیر پیشگی اطلاع یا انتباہ کے ان کے مکینوں کے سروں کے اوپر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 1981 شہید ہوئے۔ جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔