
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 21672 ہوگئی
اتوار-31-دسمبر-2023
غزہ کی وزارت صحت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر سے مسلسل غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء اور زخمیوں کی تعداد بالترتیب 21672 اور 56165 ہوگئی ہے۔ ان شہداء میں بڑی تعداد فلسطینی خواتین اور فلسطینی بچوں کی ہے۔ جبکہ 312 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شہداء میں شامل ہیں۔