
غزہ پر قابض فوج کی جارحیت سے 24 گھنٹوں میں 8 قتل عام میں 81 شہید
پیر-18-مارچ-2024
غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 8 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 81 فلسطینی شہید اور 116 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔