پنج شنبه 01/می/2025

اجتماعی قتل عام

قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ میں 50000 مکانات کو تباہ کر دیا

شمالی غزہ کی بلدیات کے لیے ہنگامی کمیٹی کے سربراہ نے اعلان کیا کہ صیہونی قابض فوج نے شمالی غزہ کی بیشتر میونسپلٹیوں میں 50000 مکانات اور نکاسی آب کے نیٹ ورک اور سڑکوں کو بلڈوز کر دیا ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 95 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے، جس کے نتیجے میں مزید 95 فلسطینی شہید اور 350 زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی بربریت میں مزید 60 شہری شہید،280 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5 قتل عام کیے جن میں60 شہید اور 280 زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

غزہ میں نسل کشی سے شہید ہونے والوں کی تعداد 36 ہزار 224 ہو گئی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 5 قتل عام کیے جن میں 53 شہید اور 357 زخمی ہوئےہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

خون خوارصہیونی فوج کی جارحیت جاری، مزید 75 فلسطینی شہید

غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف مزید 6 قتل عام کیے ہیں جن میں 75 شہری شہید اور 284 زخمی ہوگئے۔ شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

رفح میں قتل عام جاری، مزید 21 فلسطینی شہید

منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مضافات میں ایک نیا قتل عام کیا جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

غزہ پراسرائیل نے77 ہزار ٹن بارود گرایا جا چکا: رپورٹ

آج بہ روز منگل غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے مسلسل 235ویں دن غزہ کی پٹی پر اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے چھیڑی جانے والی نسل کشی کی جنگ کے اہم ترین اعدادوشمار پر ایک تازہ رپورٹ شائع کی ہے۔

رفح میں خیمہ بستی پرحملہ اسرائیل کی تزویراتی شکست ہے:حمدان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ اسامہ حمدان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صیہونی غاصب غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی وحشیانہ جارحیت اور نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین ہولناک جرائم صہیونی ریاست کی تزویراتی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور یہ جرم دنیا کی مجرمانہ خاموشی میں انجام دیا گیا ہے جس میں شہید ہونے والے تمام نہتے بچے اور خواتین ہیں۔

اسرائیلی جنگی جنون، غزہ میں مزید 66 شہری شہید،383 زخمی

غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کےہاتھوں نہتےفلسطینیوں کےقتل عام میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 66 شہری شہید اور 383 زخمی ہو گئے۔

رفح میں بے گھرافراد میں قتل عام، سیکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی

اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مغرب میں بے گھر ہونے والے لوگوں کے خیموں کو نشانہ بنا کر ایک نیا ہولناک قتل عام کیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔