
غزہ پر قابض فوج کی جارحیت میں مزید 68 فلسطینی شہید
جمعرات-6-جون-2024
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 6 قتل عام کیے، جن میں 68 شہری شہید اور 235 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔