جمعه 02/می/2025

اجتماعی قتل عام

جارحیت کے آغاز سے اب تک 37347 شہید ہوچکے

فلسطین وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 255 ویں روز بھی غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مزید 10 شہید اور 73 زخمی ہوئے۔

غزہ کی 61 ٪ آبادی جنگ میں کم از کم ایک یا زیادہ اشخاص سے محروم ہوگئی

فلسطینی مرکز برائے سیاسی اور سروے کی تحقیق کے ذریعہ منعقدہ ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی تقریبا 0 8 فی صد آبادی اپنے کسی ایک عزیز کو کھو چکی ہے یا زخمی ہونے کی صورت میں متاثر ہے۔

غزہ پر قابض فوج کی جارحیت جاری، مزید 41 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 3 قتل عام کیے، جن میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید اور 102 زخمی ہوگئے۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 34 فلسطینی شہید، 71 زخمی

غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج خاندانوں کے خلاف مزید 4 قتل عام کیے جن کے نتیجے میں 34 فلسطینی شہید اور 71 زخمی ہوگئے۔

غزہ: ابو عیدہ قتل عام جہاں چند منٹ میں 120 فلسطینی شہید کردیے گئے

انسانی حقوق گروپ یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے گذشتہ نومبر میں شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے زبردست تباہ کن طاقت والے بموں کا استعمال کرتے ہوئے "رہائشی احاطے میں قتل عام" کی تحقیقات کے نتائج شائع کیے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں مزید 3 قتل عام، بچوں اور خواتین سمیت 30فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 3 خاندانوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں مزید 30 افراد شہید اور 105 زخمی ہو گئے۔

غزہ پر کشت وخون بند نہ ہوسکا، مزید 40 فلسطینی شہید،120 زخمی

غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف تین مزید اجتماعی قتل عام کیےجن میں 40 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوگئے۔

رام اللہ میں اسرائیلی دہشت گردی، مزید چار فلسطینی شہید، متعدد زخمی

فلسطین کے علاقےغرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں اسائیلی فوج کی فائرنگ سے کفرنعمہ کے مقام پر چار فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ: شہداء کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی، واحد آکسیجن پلانٹ بند

صیہونی غاصب فوج کی طرف سے غزہ کی پٹی میں نہتے خواتین اور بچوں کا قتل عام جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 5 قتل عام کیے جن میں 40 شہری شہید اور 218 زخمیوں کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

’اسرائیل اپنے قیدیوں کو قتل عام کے ہتھیارکے طورپراستعمال کررہا ہے‘

فلسطین میں اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے انسانی حقوق فرانسسکا البانیز نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے قیدیوں کو غزہ میں فلسطینیوں کے قتل اور فاقہ کشی کی پالیسی مسلط کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔