جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، 150 فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں قابض صہیونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

اسرائیلی بمباری میں جبالیہ کیمپ میں شمالی غزہ کے پولیس ڈائریکٹر شہید

قابض صہیونی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری کی میونسپلٹی پولیس کے ڈائریکٹر مازن الکحلوت شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی غاصب فوج کے حملے سے شہید ہو گئے۔

غزہ: جبالیہ میں 19 روزہ اسرائیلی دہشت گردی میں 770 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے 19 دنوں کے اندر جبالیہ کیمپ، البلد اور اس کے گردونواح میں 770 سے زائد افراد کو شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں کو لاپتہ افراد کو لاپتہ کیا ہے۔

مزاحمت کےہاتھ لگنے والے ڈرون میں صہیونی دشمن کے مکروہ عزائم کا انکشاف

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی طرف سے مار گرائے جانے والے اسرائیلی ڈرون کی فوٹیج نے غزہ کی پٹی پرگھناؤنی جنگ کے آغاز سے ہی عمارتوں اور رہائشی علاقوں کو منظم طریقے سے تباہ کرنے کی اسرائیلی پالیسی کا پتا چلتا ہے۔ خاص طور پرشمالی غزہ میں آبادی انسانی المیے کا شکار ہیں۔

شمالی غزہ: بےگھر افراد کی پناہ گاہ پراسرائیلی بمباری میں کئی شہری شہید

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالے علاقے میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ کے طورپراستعمال ہونے والے ایک سکول پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

شمالی غزہ کی پٹی میں ہر طرف موت کی بوپھیلی ہوئی ہے:فلپ لازارینی

شمالی غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل گولہ باری کی وجہ سے ہر طرف موت اور تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’انروا’ کے سربراہ فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شمالی غزہ کی پٹی میں ہرسو موت کی بو آ رہی ہے‘۔

غزہ میں امریکی اور مغربی مدد سے 382 روز قتل عام جاری

غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے آج 382 ویں روز میں قتل عام جاری ہے۔

’اسرائیلی فوج قحط کو جبری انخلا کےہتھیارکے طور پراستعمال کررہا ہے‘

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج جبالیہ میں فلسطینیوں سے بھوک،قحط، تھکن اور بدسلوکی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور وہاں کے مکینوں کے علاقے کو خالی کرنے اور انہیں جنوبی غزہ کی طرف بھاگنے پر مجبور کرنے کے لیے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نےغزہ میں سات بے گھرافراد کو بمباری کرکے شہید کردیا

قابض صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں جبالیہ کیمپ کے ایک سکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کے بعد ان پر بمباری کی جس کے نتیجے میں سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی دشمن کی لبنان میں جارحیت جاری، مزید کئی شہری شہید

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 29ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ قابض فوج نے فضائی بمباری اور توپ خانے سےگولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جب کہ حزب اللہ کی جانب سے شدید مزاحمت کے درمیان زمینی دراندازی کی کوششیں جاری ہیں۔