جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

قابض فوج نے اکتوبر کے دوران غزہ میں پناہ گاہوں پر 39 بار بمباری کی

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری‘ نے دستاویزی ثبوت میں بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے رواں اکتوبر کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹی میں پناہ گاہوں کو 39 مرتبہ نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 188 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری،شہداء کی تعداد 2710 تک پہنچ گئی

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر سے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 2710 ہوگئی ہے جب کہ 12592 زخمی ہوئے ہیں۔

’اسرائیل ہمارے بچے چھین رہا ہے،ہم اپنا صدمہ بیان نہیں کرسکتے‘

شمالی غزہ کے واحد جزوی طور پر فعال کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ نے اپنے بیٹے کی شہادت اورغزہ میں نہتے فلسطینیوں کے بے رحمی کے ساتھ جاری قتل عام پر گہرے رنج وغم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی عالمی اداروں سے میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کی اپیل

غزہ میں وزارت صحت نے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر طبی اور سرجیکل ٹیمیں شمالی غزہ کے کمال عدوان ہسپتال بھیجیں تاکہ وہاں پرموجود اور نئے آنے والے زخمیوں اور بیماریوں کی جان بچائی جا سکے۔

جنوبی لبنان کے علاقے صیدا پراسرائیلی بمباری میں 33 شہید اور زخمی

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں آٹھ شہری شہید اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ قتل عام لبنان کے جنوب میں صیدا شہرکے محلے میں ایک عمارت کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔

شمالی غزہ میں 23 دنوں میں ایک ہزار فلسطینی شہید، سیکڑوں لاپتا

غزہ میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 23 دنوں سے محصور شمالی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک ہزار شہری شہید ہو گئے ہیں۔ اس دوران کمال عدوان ہسپتال سے گرفتار کیے گئے 30 طبی اہلکاروں سمیت سیکڑوں فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ہے جن کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں۔

عالمی اداروں کی خاموشی غزہ قتل عام میں اسرائیل کی مدد کے مترادف قرار

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برت رہی ہیں اور خطرناک حالات سے سرد مہری اور فکرمندی کے بغیرلاپرواہی اوربے حسی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور بے حسی قابض صہیونی ریاست کے جنگی جرائم اور قتل عام کی ترغیب دینے کے مترادف ہے۔

اسرائیل فوج کی لبنان کے علاقے الضاحیہ پر شدید بمباری

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔

امریکہ سمیت کئی ممالک شمالی غزہ میں جاری قتل عام میں ملوث ہیں:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے شمالی غزہ کی پٹی میں جاری قتل عام اور نسل کشی کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کے اتحادی ممالک کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کےقتل عام اور نسل کشی کے جرم میں صہیونی ریاست کےساتھ اس کے اتحادی بھی ملوث ہیں۔

جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کا ہولناک قتل عام، 150 فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں قابض صہیونی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 گھروں پر بمباری کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والے فلسطینیوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔