جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری ، مزید درجنوں فلسطینی شہید

قابض صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں امریکی اور مغربی مدد سے دہشت گردی کا سلسلہ 396 روزمیں جاری ہے۔ اس دہشت گردی کے نتیجے میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان پراسرائیلی جارحیت کے44 دن مکمل،شہداء کی تعداد تین ہزارسے متجاوز

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 44ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ دوسری جانب حزب اللہ کے مجاھدین بھی قابض دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی زمینی جارحیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

غزہ: 24 گھنٹوں کے دوران تین اجتماعی قتل عام،33 شہید اور 156 زخمی

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے بتایا ہےکہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔

غزہ:نسل کشی کی جنگ کا 395واں روز،وحشیانہ بمباری میں ہولناک قتل عام

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ چار نومبر سوموار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 395 واں روز ہے۔

کمال عدوان ہسپتال کے ڈارمیٹری فلور پر بم باری میں چھ بچے شدید زخمی

غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں قائم کمال عدوال ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کی رہائشی منزل کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ بچے شدید زخمی ہو گئے۔

غزہ کے ہسپتالوں میں حماس کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا: اے پی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے انکشاف کیا ہے کہ "اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں نشانہ بنائے گئے ہسپتالوں میں حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کے ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں"۔

’بزدلوں کا عالمی نظام غزہ میں نسل کشی روکنے میں ناکام ہوچکاہے‘

انسانی حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم ’یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر‘ نے کہا پےہے کہ غزہ کی پٹی خاص طور پر اس کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام میں فیصلہ کن اقدام لینے میں بین الاقوامی نظام کی ناکامی اسے جرائم میں شریک بناتی ہے۔ عالمی نظامی کی اس مجرمانہ بے حسی اور کمزوری قابض صہیونی فاشسٹ ریاست کو اپنے جرائم جاری رکھنےکا حوصلہ دے رہے ہیں۔ نسل کشی کا جرم فلسطینیوں کی زندگیوں اور وقار کے لیے عالمی نظام کی بے توقیری کا واضح ثبوت ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،48 گھنٹوں میں 40 شہید، سیکڑوں زخمی

سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران وسطی غزہ کے نصیرات کیمپ اور اس کے گردونواح میں میں متعدد قتل عام کیے، جن میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

صورتحال خوفناک ہے، ہمارے پاس ڈاکٹر نہیں ہیں:سربراہ العودہ ہسپتال

شمالی غزہ کی پٹی میں العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد صالح نے خبردار کیا ہے کہ کل اتوار کو ایندھن ختم ہو جائے گا، جس کے بعد ہسپتال میں موجود تمام زخمی اور بیماریوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 2897 ہو گئی

لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر سے ملک کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں ہلاکتوں کی تعداد 2897 ہوگئی ہے جب کہ 13150 زخمی ہوچکے ہیں۔