جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، صور میں طبی عملے کے سات کارکن شہید

قابض اسرائیلی فوج نے لبنان پر مسلسل 48ویں روز بھی خونریز جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے اور توپ خانے سے گولہ باری۔ دوسری جانب لبنان کی اسلامی مزاحمت نےقابض فوج کے خلاف بھرپورطریقے سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کا نیا قتل عام، درجنوں معصوم شہری شہید

غزہ کے شمال میں جبالیہ میں علوش خاندان کے گھر پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اتوار کی صبح 13 بچوں سمیت 32 شہری شہید ہوگئے۔

غزہ میں مزید چار صحافی شہید، شہداء کی تعداد 188 ہو گئی

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں صحافیوں کا قتل عام کیا جس کے نتیجے میں مزید چار صحافی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 188 ہوگئی ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 400 روز مکمل، مزید قتل عام جاری

امریکی اور مغربی مدد سے قابض صیہونی فوج نے مسلسل 400ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں نسل کشی کے جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے درجنوں فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔

عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کوکٹہرے میں لایا جائے: یواین

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے تقریباً 70 فیصد متاثرین بچے اور خواتین ہیں، جو بین الاقوامی انسانی قانون کے بنیادی اصولوں کی منظم خلاف ورزی کی نشاندہی کرتا ہے۔ عالمی تنظیم نے امتیازی سلوک اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے ارتکاب پر اسرائیل کو کٹہرے میں لایا جائے۔

غزہ کی پٹی کے شمال میں جبالیہ کیمپ میں نئے قتل عام میں 27 شہید

شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ کیمپ میں المبحوح خاندان کے لیے ایک گھر پر قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کےنتیجے میں نئے قتل عام میں کم از کم 27 شہری شہید ہو گئے۔

لبنان میں اسرائیلی جارحیت جاری، شہداء کی تعداد 3050 ہوگئی

لبنان کی وزارت صحت نے لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت، 100 سے زائد شہید، زخمی

غزہ کی پٹی میں وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔

غزہ میں 14 ہزار مریضوں کو طبی انخلاء کی ضرورت ہے:عالمی ادارہ صحت

فلسطین میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رک پیپرکورن نے کہا کہ ان کے اندازوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 12000 سے 14000 کے درمیان شدید بیمار مریض ہیں جنہیں طبی انخلاء کی فوری ضرورت ہے۔

پچاس ممالک کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی میں 50 سے زیادہ ممالک اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت اور منتقلی روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ان ممالک کا کہنا ہے کہ اس بات کے شبہے کی مناسب وجوہات موجود ہیں کہ یہ عسکری ساز و سامان غزہ اور مغربی جنارے میں استعمال کیا جائے گا جو تنازع کا شکار ہیں۔