شنبه 16/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

غزہ میں نسل کشی جاری، 48 گھنٹوں میں 64 فلسطینی شہید، 155 زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے جن میں 64 فلسطینی شہید اور 155 زخمی ہوئے۔

غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے نسل کشی کی جنگ 344 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج چودہ ستمبر ہفتے کے روزفلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل344 واں روز ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں جن میں مزید درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں تین نئے قتل عام میں 34 فلسطینی شہید اور 96 زخمی

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف تین نئے قتل عام کیے۔

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 342 واں روز

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج بارہ ستمبر جمعرات کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 342 واں روز ہے۔

غزہ میں قتل عام جاری، مزید 64 فلسطینی شہید،104 زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں چار خاندانوں کا قتل عام کیا جن کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید اور 104 زخمی ہوئے۔

امریکی مدد سےغزہ سے نسل کشی کا 341واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج گیارہ ستمبربدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 341 واں روز ہے۔

غرب اردن: طوباس میں فلسطینیوں کا تازہ قتل عام، پانچ فلسطینی شہید

آج بدھ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں جامع مسجد توحید کے قریب فلسطینی شہریوں کے ایک گروپ پر قابض اسرائیلی فوج کے بزدلانہ فضائی حملے میں پانچ شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ کے شہری "شرمناک عالمی بے حسی” کی قیمت چکا رہے ہیں:یورومیڈ

یورو- میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹرنے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے شہری اسرائیلی فوجی حملوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں جو بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں، خاص طور پر امتیازی سلوک اور فوجی کارروائیوں میں صریح خلاف ورزی کرتے ہیں۔ یورومیڈ کا کہنا ہے کہ یہ بین الاقوامی خاموشی قابض ریاست کی حوصلہ افزائی کرتی ہے جو نسل کشی کے مزید جرائم کا ارتکاب کرتی ہے۔

جنسی جرائم میں ملوث صہیونی مجرموں کو کہٹرے میں لایا جائے: یو این

​جنگوں کے دوران جنسی تشدد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ پرمیلا پیٹن نے اقوام متحدہ کی طرف سے حال ہی میں جاری کی گئی رپورٹوں پر اپنی "گہری تشویش" کا اظہار کیا، جن میں قابض ریاست کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔​

امریکی ہتھیاروں سے غزہ میں نسل کشی کی جنگ کا340 واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج دس ستمبرمنگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 340 واں روز ہے۔