جمعه 15/نوامبر/2024

اجتماعی قتل عام

طولکرم میں اسرائیلی فوج کےہاتھوں قتل عام،20 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طولکرم میں ایک ہوٹل پر بزدل صہیونی فوج نے بے رحمانہ حملہ کیا ہےجس میں کم سے کم 20 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غزہ میں اسکول جانے والے 11600 بچے شہید،8 لاکھ تعلیم سے محروم

فلسطین کی وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے کہا ہے کہ غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے جاری نسل کشی کی اسرائیلی جنگ نے مختلف تعلیمی سطحوں کے تقریباً 800000 طلباء کو لگاتار دوسرے سال بھی اپنی تعلیم جاری رکھنے سے محروم کردیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں وحشیانہ قتل عام،268 فلسطینی شہید،زخمی

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض صہیونی فوج نے غزہ ک پٹی پر نہتے خاندانوں کے خلاف مزید آٹھ اجتماعی قتل عام کیے جن میں 99 شہید اور 169 زخمی ہوگئے۔

لبنان میں صہیونی جارحیت جاری، مزید حملوں میں درجنوں افراد شہید، زخمی

قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل گیارہویں روز بھی لبنان کے خلاف اپنی جارحانہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے اورآج جمعرات کی صبح انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر شدید حملے کیے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا 363 واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج تین اکتوبر جمعرات کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 363 واں روز ہے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا 362 واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج دو اکتوبر بدھ کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 362واں روز ہے۔

لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت جاری، شہدا کی تعداد 1873 ہوگئی

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مسلسل دسویں روز بھی لبنان پر وسیع جنگ جاری رکھی اور دارالحکومت بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر ایک ایسے وقت میں مزید پرتشدد حملے شروع کیے جب ایک سرکاری ذریعے کے مطابق شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 1873 ہو گئی۔

خان یونس میں نہتےبے گھر فلسطینیوں پر مہلک بمباری،51 شہری شہید

کل رات غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کے متعدد محلوں پر قابض فوج کی اچانک دراندازی کے دوران قتل عام کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 32 شہری شہید اوردرجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا 361 واں روز، قتل عام جاری

غاصب صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج یکم اکتوبر منگل کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 361واں روز ہے۔

لبنان پراسرائیلی جارحیت جاری، مزید درجنوں نہتے شہری شہید اور زخمی

قابض صیہونی فوج نے لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ لبنان پر جارحیت کےآج آٹھویں روز دارالحکومت بیروت کے قلب سمیت گھروں اور تنصیبات پر قاتلانہ حملے اور بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید شہید اور زخمی ہوئے۔