چهارشنبه 30/آوریل/2025

اجتماعی قتل عام

غزہ میں بچوں کی دوائیں ناپید،اسرائیلی فوج کا لاشوں کو راکھ کرنے والے مہلک ہتھیاروں کا استعمال

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے فیلڈ ہسپتالوں کے ڈائریکٹر مروان الحمص نے پٹی کے اندر تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت کی صورتحال کے تناظر میں "کھانے، پانی اور ادویات کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کو فوری طور پر کھولنے” کا مطالبہ کیا ہے۔ الحمص نے کہا […]

غزہ کے مشرق میں ایک رہائشی مکان پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 11 شہری شہید، 35 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین آج بدھ کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں ایک نیا قتل عام کیا، جب جنگی طیاروں نے شجاعیہ محلے میں ایک آبادی والے مکان کو نشانہ بنایا۔ مقامی اور طبی ذرائع نے بتایا کہ 11 فلسطینی شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 4 […]

غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، قتل عام کے24 ویں روز بچوں سمیت کئی شہری شہید

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔ جنگ بندی کے بعد دوبارہ فلسطینی نسل کشی کو آج 24 واں روز ہے۔ آج بدھ کو بھی قابض فوج نے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھتے ہوئے قتل عام کیا۔ یہ قتل عام ایک ایسے […]

خوراک کی کمی سے غزہ میں 60,000 بچوں کی زندگیوں کو سنگین پیچیدگیوں کے خطرات لاحق ہیں: محکمہ صحت

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ پٹی میں 60,000 بچے غذائی قلت کے باعث صحت کی سنگین پیچیدگیوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔ وزارت نے زور دیا کہ خوراک اور ادویات کی سپلائی کے لیے کراسنگ بند کرنے سے غذائی قلت کا شکار لوگوں کی تعداد میں اضافہ […]

اقوام متحدہ کی عہدیدار کا اسرائیل کے ساتھ معاملات ختم کرنے کا مطالبہ

نیو یارک – مرکزاطلاعات فلسطین اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے قابض اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد غزہ میں قتل عام کے تسلسل کو منظم نسل کشی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ایک "عام ریاست” کے طور پر سلوک بند کیا جائے،انہوں نے […]

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ وحشیانہ انتقام ہے، دنیا مظالم بند کرائے:حماس

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف فوجی دباؤ نہیں ہے، بلکہ معصوم شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی حیوانی اور وحشیانہ کارروائی ہے۔ حماس نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا […]

غزہ میں 24 گھنٹوں میں قابض فوج کے ہاتھوں قتل عام جاری، مزید 58 شہری شہید ، 213 زخمی

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 18 مارچ 2025 ءسے اب تک 1,449 فلسطینی شہید اور 3,647 زخمی ہوئے ہیں۔ […]

قابض اسرائیل غیرملکی صحافیوں کو غزہ میں داخلے سےروک رہا ہے: برطانوی صحافی

لندن – مرکزاطلاعات فلسطین بی بی سی کے عالمی امور کے ایڈیٹر جیریمی بوون نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت صحافیوں کو غزہ تک رسائی سے روک رہی ہے کیونکہ وہ "نہیں چاہتے کہ ہم حقائق سے آگاہی حاصل کریں‘۔ بوون نے وضاحت کی کہ گذشتہ اٹھارہ مہینوں کے دوران انہیں غزہ کے اندر […]

غزہ میں قتل عام کا 22 واں روز، مزید کئی خاندان شہید کردیے گئے

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر اپنی جامع جارحیت کا سلسلہ آج 22 ویں روز بھی جاری رکھا ہے۔ ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے درجنوں فضائی حملے کیے اور گھروں کو مسمار کیا، جب کہ بنیادی خوراک کے سامان کے داخلے پر پابندی […]

مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزاحمت تیز کی جائے: حماس

رام اللہ – مرکز اطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما محمود مرداوی نے مغربی کنارے کی مختلف گورنریوں میں یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا مقابلہ کرنے اور قابض ریاست کے حفاظتی حسابات اور جارحانہ منصوبوں میں خلل ڈالنے کے لیے ہر قسم کی مزاحمت کو بڑھانے پر زور دیا۔ مرداوی […]