جمعه 07/فوریه/2025

اجتماعی سزا

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں "محفوظ زون” کو 35 کلومیٹر تک محدود کر دیا

فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ میں شہری دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور جارحیت نے پٹی کے مبینہ محفوظ علاقوں کو 230 کلومیٹر سے کم کر کے 35 کلومیٹر کر دیا ہے۔

’سترہ لاکھ فلسطینی نو مربع کلومیٹرمیں بند،جہاں سانس لینا بھی دشوار ہے‘

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جان بوجھ کر 1.7 ملین فلسطینی شہریوں کا گلا گھونٹ رہی ہے اور انہیں ایک تنگ علاقے میں زبردستی بند کیا گیا ہے جو غزہ کی پٹی کے کل رقبے کا دسواں حصہ ہے۔ ان فلسطینیوں کا گھٹن کے ماحول میں اتنے تنگ رقبے پررہنا انتہائی مشکل ہے کیونکہ گھنٹن کی فضا میں سانس لینا بھی دشوار ہوچکا ہے۔

’دیرالبلح میں انسانی زون محدود کیے جانے سے ایک نیا المیہ پیدا ہوگیا‘

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہےوسطی پٹی میں لاکھوں بے گھر افراد کو دوبارہ علاقےچھوڑنے کے احکامات دے کر فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

انروا: غزہ کے بچوں کو ہر روز المیوں اور صدموں کا سامنا ہے

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’انروا‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بچوں کو ہر روز سانحات اور نئے صدموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے 64 دنوں سے غزہ میں امداد کا داخلہ روک رکھا ہے

فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے مسلسل 64 دنوں سے غزہ کی پٹی میں امداد کے داخلے پر پابندی عاید کر رکھی ہے، جس سے بھوک کی وجہ سے اموات بالخصوص بچوں کی اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شدید گرمی میں غزہ کے لوگوں کی خیموں میں زندگی جھنم سےکم نہیں

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے لاکھوں باشندوں کی زندگیاں جو خیموں میں مقیم ہیں سخت گرمی کے درجہ حرارت میں اضافے سے مزید مشکل ہو گئی ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ غزہ میں خیموں میں رہنے والے فلسطینی جیسے جھنم میں رہ رہے ہیں۔

ناصر ہسپتال میں 20 سے زائد فلسطینیوں کو زندہ دفن کیا گیا:یو این

اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے جمعہ کو اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ناصر میڈیکل کمپلیکس سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 165 لاشوں کی شناخت ہو سکی ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی لاشوں سے پتا چلا ہے کہ ان میں سے 20 کو اسرائیلی فوج نے زندہ حالت میں منوں مٹی کے نیچے دفن کردیا تھا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5424 طلباء شہید

فلسطینی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 5424 طلباء شہید اور 9193 زخمی ہو چکے ہیں۔

’ہم غزہ میں بھوک سے مرنے والوں کے جنازے اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں‘

کیا بھوک سے لوگوں کی اموات عام سی بات ہے؟ اس سوال کے ساتھ فلسطینی اسامہ حامد نے پوری دنیا کی خاموشی اور بے حسی کے شکار حکمرانوں سے غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کے اسرائیلی جرائم پر توجہ دلائی ہے۔

شہربدری کی وجہ سے دو فلسطینی طالبات تعلیم سے محروم

کل بدھ کے روز صہیونی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے ابو دیس سے دو طالبات کو شہر بدر کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جس کے بعد دونوں طالبات کو ان کے شہر سے نکال دیا گیا ہے۔