
تین روز میں غزہ میں 25 صہیونی فوجی قتل، 41 گاڑیاں تباہ کیں:القسام
جمعرات-21-دسمبر-2023
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل بدھ کی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام کےمجاھدین گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میں گھسنے والی اسرائیلی فوج کی 41 گاڑیوں ، ٹینکوں اور دیگر جنگی مشینری کو تباہ اور 25 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔