
اردنی ہیرو کی پستول طاقتور افواج سے زیادہ موثر نکلی: ابو عبیدہ
پیر-9-ستمبر-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پر اردنی شہید ماہر الجازی کی بہادرانہ اور معیاری کارروائی کو پوری مسلم امہ کے لیے ایک مثال قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الجازی کا فدائی حملہ جس میں تین صہیونی فوجی ہلاک ہوئے اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم امہ کا ضمیر بیدار ہے۔