جمعه 09/می/2025

آبادکاروں کا حملہ

یہودی شرپسندوں کا جنوبی بیت لحم میں فلسطینی اسکول پر حملہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں قابض یہودی آباد کاروں نے ایک مقامی فلسطینی اسکول پر دھاوا بولا اور اسکول میں گھس کر طلباء اور عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہودی آبادکاروں کا فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ

یہوددی آباد کاروں کے ایک جتھے نے مغربی کنارے کے شہر الخلیل کی تاریخی مسجد ابراہیمی کے نزدیک تل الرمیدہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے پر حملہ کر دیا۔ حملہ آور یہودیوں نے اس موقع پر گالم گلوچ بھی کی۔

صہیونی آبادکاروں کا فلسطینی گاؤں پر حملہ، چرواہوں پر تشدد

انتہا پسند یہودیوں کے ایک جھتے نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے عوریف گاؤں پر ہلہ بولا۔ اس کارروائی میں انھوں نے گاؤں میں بکریاں چرانے والے فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

آبادکار جھتوں اور اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

کم سے کم ساٹھ یہودی آبادکاروں پر مشتمل جھتے نے جمعرات کے روز پولیس کی نگرانی اور تحفظ میں مسجد اقصیٰ کے متعدد مقدس مقامات کی بےحرمتی کی۔

یہودی شرپسند نے الخلیل کی تعمیراتی کمیٹی کے ملازم کو گاڑی تلے کچل ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےکے شمالی شہر الخلیل میں ایک یہودی شرپسند نے پرانے الخلیل شہر کی تعمیراتی کمیٹی کے ایک ملازم کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔

فلسطینیوں پر حملے میں ملوث یہودیوں کا محاسبہ کیا جائے : یو این

مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائی میلادینوف نے فلسطین کے علاقے غرب اردن میں ہفتے کے روز یہودی شرپسندوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی شہری کی شہادت اور تیس کے زخمی کیے جانے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کو غاصب صہیونی بلوائیوں کے حملوں سے تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

"المغیر” قصبے پر صہیونیوں نے قیامت کیوں ڈھائی؟

ہفتے کے روز غاصب صہیونی بلوائیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے نواحی علاقے 'المغیر' نہتے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور دو درجن کو زخمی کر دیا۔

غرب اردن: یہودی آباد کاروں نے 6 سالہ بچی کچل ڈالی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں ہفتے کو علی الصباح یہودی آباد کاروں‌ نے ایک 6 سالہ فلسطینی بچی کو اسکول جاتے ہوئے گاڑی کی ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

جمعہ کو سیکڑوں یہودیوں کے نابلس میں تاریخی مقامات پر دھاوے

قابض صہیونی حکام کی فول پروف سیکیورٹی میں سیکڑوں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی اور مذہبی مقامات پر دھاوے بولے۔ اس موقع پر یہودی آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

یہودی شرپسندوں نے فلسطینی اسپتال کی ایمبولینس تباہ کر دی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی اسپتال کی ایمبولینس پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔