
سلفیت میں 12 ہزار یہودی آباد کاروں کے تاریخی مقامات پر دھاوے
جمعرات-2-مئی-2019
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چھ فلسطینیوںکو حراست میں لے لیا۔ ادھر قابض فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں 12 ہزار یہودی آباد کاروں نے سلفیت کے مقام پر تاریخی اور مذہبی مقامات پر دھاوے بولے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔