جمعه 09/می/2025

آبادکاروں کا حملہ

اسرائیلی آبادکاروں نے کھیتوں کو آگ لگادی، نابلس میں فصلیں تباہ

غیر قانونی صہیونی آبادکار بستی یتسھار سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی زمینوں کے بڑے حصے کو آگ لگادی جس سے مغربی کنارے کے ضلعے نابلس کے میداما گاؤں میں درختوں اور فصلوں کو آگ لگ گئی۔

یہودی آباد کاروں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کی فصلوں کو آگ لگا دی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی کھیتوں میں کھڑی فصلوں اور زرعی اجناس کو آتش گیر مواد چھڑک کرآگ لگا دی۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے متعدد شہروں میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

‘اپریل میں یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا’

اسرائیل نے ادارہ برائے انسانی حقوق'بتسلیم' کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ (اپریل) میں فلسطین میں یہودی آبادکاروں کے پُرتشدد اور نسل پرستانہ حملوں میں اضافہ ہوا۔

بیت لحم: اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کے 50 درخت اجاڑ ڈالے

اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں الخضر قصبے میں فلسطینیوں کے ملکیتی درجنوں زیتون کے درخت اجاڑ ڈالے۔

نابلس: صہیونی آبادکاروں کے گھروں پر حملے کے بعد جھڑپیں شروع

مغربی کنارے کے شمال میں نابلس ضلعے کے بورین گاؤں میں صہیونی آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

صہیونی آبادکاروں کی را اللہ میں فلسطینی بچے کو اغوا کرنے کی کوشش

اسرائیلی آبادکار نے رام اللہ کے شمال میں ترمس ایا گاوں میں دو فلسطینی بچوں کے خاندانوں پر تشدد کے بعد انہیں اغؤا کرنے کی کوشش کی۔

یہودی آباد کاروں نے20 سالہ فلسطینی نوجوان گاڑی تلے روند ڈالا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے 20 سالہ ایک فلسطینی نوجوان کو گاڑی تلے روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی آبادکاروں کا نابلس میں زیتون چننے والے فلسطینیوں پر حملہ

اسرائیلی آبادکاروں نے نابلس شہر کے جنوب میں جالود قصبے میں زیتون چننے والے فلسطینیوں پر حملہ کر دیا۔

یہودی آباد کاروں کا تین فلسطینیوں پر وحشیانہ تشدد

قابض صہیونی آباد کاروں کے ایک گروپ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 'رماتی شائی' نامی یہودی کالونی کے قریب تین فلسطینی بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

کفل حارس میں 600 یہودیوں کے دھاوے، مقدس مقامات کی بے حرمتی

آج جمعہ کے روز 600 یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے کفل حارس میں موجود اسلامی تاریخی مقامات پردھاوے بولے اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پراسرائیلی فوج اور پولیس نے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔