جمعه 09/می/2025

آبادکاروں کا حملہ

یہودی دہشت گردوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے حقوق کی 70 پامالیاں

فلسطین کے مختلف شہروں میں‌ بسائے گئے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں اکتوبر کے دوران یہودی آباد کاروں‌ نے فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی 70 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔

یہودی شرپسندوں کا فلسطینی اسکول پر حملہ، 5 طلبا زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے ایک مقامی فلسطینی اسکول پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہودی شرپسندوں کےحملے میں شیرخوار بچی اور حاملہ خاتون شدید زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں "گیوات گیلاد" یہودی کالونی کے قریب یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچی اور حاملہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

یہودی دہشت گردوں کا فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ ناکام

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں جیت کے مقام پر یہودی دہشت گردوں نے ایک مقامی فلسطینی خاندان پر قاتلانہ حملہ کیا مگر وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

صہیونی مافیا فلسطینی گاڑیوں کے خلاف سرگرم، 28 گاڑیاں ناکارہ کر دیں

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کا شرپسند صہیونی مافیا فلسطینیوں کی املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔

یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کی ایک درجن کاریں ناکارہ بنا دیں

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں سنجل کے مقام پر یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملے کیے اور ان کی توڑپھوڑ کے ساتھ ان کے ٹائر پنکچر کردیے۔

یہودی آباد کاروں نے جنوبی نابلس میں فلسطینیوں کو گولیاں مار دیں

یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں مادما کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہودی اشرار کے فلسطینیوں کی گاڑیوں پرنفرت انگیز نعروں کی چاکنگ

فلسطین کے مقبوضہ مقبوضہ بیت المقدس میں العیسویہ کے مقا پریہودی آباد کاروں فلسطینیوں کی کھڑی گاڑیوں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔

یہودی شرپسندوں کا فلسطینی شہری اور اس کے بچوں پر وحشیانہ تشدد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں کے ایک ڈنڈہ بردار گروپ نے ایک فلسطینی شہری اور اس کے بچوں پر تشدد کیا جس کے نتیجےمیں فلسطینی اور اس کے بچے زخمی ہوگئے جب کہ ان کی کار کی بھی توڑپھوڑ کی گئی۔

غرب اردن میں یہودی شرپسندوں کے حملوں میں ریکارڈ اضافہ

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ قابض صہیونی آباد کاروں کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی آبادی پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔