اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف مذاہب، ممالک اور معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد اسرائیلی فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں- ’’لندن پوسٹ‘‘ میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت کارگل جنگ کے دوران قادیانی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری مقدار میں چندہ جمع کر کے بھارت کو عطیہ دیا تھا-
رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت آئین پاکستان کی اس ترمیم کو بھی ختم کرسکتی ہے جو اس پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے 7 ستمبر 1974ء کو پارلیمنٹ میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلانے کیلئے منظور کرائی تھی-
اگر اس رپورٹ کے مندرجات درست ہیں تو یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے جس کی حکومت کو اعلی سطح پر فوری تحقیقات کرانی چاہیے- پاکستان کی سالمیت کے خلاف اسرائیل کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں جو ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرنے کے صرف اعلانات تک ہی محدود نہیں رہا، اس کی منصوبہ بندی بھی کرچکا ہے جس پر عملدرآمد کیلئے وہ موقع کی تاک میں مسلم امہ کے خلاف اسرائیل اسرائیل کے سرپرست کروسیڈی جارج بش بھی اکثر اپنے حبث باطن کا اظہار کرتے رہتے ہیں اس لیے ان حالات کی موجودگی میں پاکستان کے شہری قادیانیوں کا اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونا اس پاکستان دشمن ملک کو پاکستان کی سالمیت پر وار کرنے کا نادر موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے-
اگر قادیانیوں سے متعلق اس معاملہ میں موجودہ حکومت کا کوئی عمل دخل ہے جس کی نشاندہی برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ سے بھی ہوتی ہے تو ملکی سالمیت کے حوالے سے اس سے زیادہ تشویشناک اور کوئی بات نہیں ہوسکتی اس لیے حکومت کو اس رپورٹ کا باریک بینی سے مشاہدہ کر کے قوم کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرنا چاہیے-