جمعه 15/نوامبر/2024

بھارت اسرائیل فوجی تعلقات ؟

جمعرات 17-اپریل-2008

اسرائیل بھارت کے بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات پر حال ہی میں ایک کاری ضرب اس وقت لگی جب بھارتی سول سوسائٹی اور کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ ) نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کے بے دریغ استعمال نے بھارتی استعمار کے منہ پر چڑھایا ہوا طمع اتاردیا – ہرگز رتے دن کے ساتھ صہیونی طاقت کی طرف سے بے بس اور بے گھر فلسطینیوں پر اندھا دھند ہوایء حملے اور اس کے بعد زمینی فوج کی طرف سے فلسطین میں کی جانے والی کارروائیوں میں سینکڑڈں بے گناہ معصوم بچوں اور بوڑھوں کی شہادت کے بعد ان لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے نہ صرف اپنے فوجی تعلقات بلکہ سفارتی تعلقات کو منقطع کرنے کی ضرورت پر زور دیا –
بھارت کے انگریزی اخباردی ہندو کی مورخہ 8مارچ 2008ء کی اشاعت میں اس خبر پر بھارتی حلقے اسرائیل اور اس کی بڑھتی ہوئی جارحیت پر سخت ناراض ہیں بھارت اور اسرائیل کے خفیہ تعلقات تقریباً چار دہائیوں پر محیط ہیں – یہ دوہ وقت تھا جب بھارت تحریک آزادی فلسطین کی بھی حمایت کرتاتھا اور خفیہ طور پر اسرائیل سے بھی اور پردہ فوجی اور خفیہ اداروں کے باہم روابط رکھتاتھا-
بھارت کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے بعد نہ صرف ان مراسم میں تیزی آگئی بلکہ اعلی بھارتی اور اسرائیلی حکام نے ایک دوسرے کے ممالک میں کھلے عام دورے بھی شروع کردیئے اور اس کے ساتھ ساتھ خفیہ اور اعلانیہ فوجی ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے بھی معاہدے شروع کردیئے – بھارت جو ایک طرف چین کو نیچا دکھانا چاتاہے اور دوسری طرف پاکستان کو بھی سلامت نہیں دیکھنا چاہتا- یہ دونوں باتیں بھارت اور اسرائیل میں بھی قدر مشترک تھیں – لہذا دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی قربت میں بہتری پائی – بھارت اسرائیل نے مل کر حال ہی میں ایک جاسوس طیارہ فضا میں چھوڑا ہے جس کا مقصد چین اور پاکستان پر نظر رکھناہے –
اسرائیل بھارت کا تعاون صرف یہاں تک نہیں ہے بلکہ وہ ایران کے خلاف بھی متحد اور متفق ہیں ایران اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات بھی سب کے سامنے ہیں اور ایران نے بھارت کو بھی اپنی تجارت اور ایندھن کی فراہمی کے لئے موٹ فیورٹ نیشن کا معاہدہ بھی کیا ہوا ہے اسی دوران ایران پر اقوام متتحدہ کی پابندیوں کے بارے میں بھارت کی حمایت نے سب کو ششدر کردیا – یہی وہ موقع تھا جب بھارت سول سوائی ترقی پسند تنظیموں نے بھارتی حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات پر فوراً نظر ثانی کرے اور ایک صہیونی ریاست کے ظلم و بربریت میں اس کا ساتھ نہ دے –
اسرائیلی کمانڈوز بھارتی بلیک کیٹ کمانڈوز کو مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کے خلاف تربیت فراہم کررہے ہیں – اسرائیلی وفد نے موشے کپلنسکی کی قیادت میں بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے کارندوں کو وہ غیر انسانی حربے سکھائے جو اسرائیلی فوج معصوم فلسطینیوں کے خلاف آزما رہی ہے – ہنودو یہودکے اس گٹھ جوڑ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کشمیر پر ناجائز قبضے کے لئے موساد اور اسرائیلی حکومت بھارت کی بھرپور مدد کررہے ہیں – بھارت نہتے کشمیریوں پر وہ گر آزمانا چاہتاہے جو اسرائیلی فوج معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں پر آزما چکی ہے اور انہیں عقوبت خانوں میں اذیتیں دے دے کر قتل کررہی ہے –
بھارت اور اسرائیل دونوں پاکستان کے دشمن ہیں اور انہیں پاکستان کا وجود بلکہ ترقی و خوشحالی ، آزادی اور سلامتی گوارا نہیں – اس لیے وہ زبانی کلامی امن وآشتی کا راگ الاپنے کے باوجود پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے ، اسے سیاسی واقتصادی عدم استحکام سے دوچار کرنے اور اس کے دفاع کی موثر ضمانت ایٹمی پروگرام سے محروم کرنے کے لئے ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں –
کیمونسٹ پارٹی آف انڈیا نے اسرائیلی ننگی جارحیت کی نہ صرف شدید ترین مذمت کی ہے بلکہ بھارت اور اسرائیل فوجی گٹھ جوڑ کو خطے میں امن اور خوشحالی کے لئے ایک بڑا خطرہ قرا ردیا ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ میں بھارت اپنے ہمسایہ ملکوں کے لئے عدم استحکام اور عدم سلامی کے مرکز کے طور پر جانا جانے لگا ہے – معاشرے کے ان رہنمائوں نے اس مقصد کے لئے بڑے پیمانے پر لوگوں سے دستخطی مہم بھی شروع کردی ہے تاکہ بھارت کی حکومت کو صہیونی ریاست سے مکمل طور پر علیحدگی پر مائل کیا جاسکے-

لینک کوتاه:

کپی شد