اتوار کے روز فلسطینی اتھارٹی اور مصرنے توانائی ، دولت اور قدرتی وسائل کے شعبے بالخصوص قدرتی گیس میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے انویسٹ منٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے مصری وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل طارق المولا نے مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقعے پر فلسطینی تونائی اتھارٹی کے چیئرمین انجینیر ظفر ملحم بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے اس اہم شعبوں میں موجودہ تعاون کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انجینیر الملا نے اس ملاقات کے دوران فلسطین کے قومی حقوق کے لیے مصر کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینیوںکو قدرتی وسائل کے شعبوں میں ہرممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔ اس موقعے پر فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کو گیس کی فراہمی کے ایک معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔
غزہ "میرین” گیس فیلڈ میں شراکت دار جماعتوں ، جو فی الحال فلسطینی انویسٹمنٹ فنڈ اور فلسطینی کنٹریکٹرز یونین کمپنی (سی سی سی) کی نمائندگی کرتی ہیں ، نے مصری نیچرل گیس ہولڈنگ کمپنی "ای جی اے ایس” کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
فلسطین-مصر کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس یادداشت کا مقصد "فلسطین کو قدرتی گیس کی ضروریات کی فراہمی اور دونوں برادر ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینا اور غزہ گیس فیلڈ اور ضروری انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے کوششوں میں تعاون کرنا ہے۔