
’فلسطینی قومی یکجہتی سے صہیونیوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں‘
منگل-16-اگست-2016
مسجد اقصیٰ کے انتظامی امور کے ڈائریکٹر اور فلسطین کے سرکردہ مذہبی رہ نما الشیخ عمر الکسوانی نے یہودی شرپسندوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر یلغار کو قبلہ اول کے خلاف خطرناک سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صہیونی ریاست اور انتہا پسند یہودیوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں۔