جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی خبریں

موجودہ عالمی نظام ظالم کا ساتھی اور مظلوم کا دشمن ہے:جنونی افریقہ

جنوبی افریقہ کی بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کی وزیر نیلیڈی پانڈور نے کہا ہے کہ"بین الاقوامی قانونی ادارے طاقتور ممالک اور ان کے اتحادیوں کو سزا کے بغیر چھوڑ دیتے ہیں، چاہے وہ نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب ہی کیوں نہ کریں"۔

امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کے خلاف ویٹو کرکے ہیٹرک مکمل کر لی

رہاست ہائے متحدہ امریکہ نے منگل کے روز ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔ جنگ بندی کے لیے پیش کی جانے والی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان انسانی بنیادوں پر فوری 'سیز فائر' کروایا جائے۔

برطانوی بحری جہاز ڈبو دیا، ایک امریکی جہاز کو مار گرایا: انصار اللہ

یمنی مزاحمتی فورسز انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ انہوں نے 4 کارروائیوں ک دوران امریکی اور برطانوی جہازوں کو نشانہ بنایا۔ ایک برطانوی جہاز کو ڈبو دیا جب کہ ایک امریکی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا ہولوکاسٹ کررہا ہے: برازیل

اتوار کو برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف "نسل کشی" کر رہا ہے، اور اس کا موازنہ دوسری جنگ عظیم کے دوران ہولوکاسٹ سے کیا جا رہا ہے۔

حماس ایک نظریے کا نام ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا: بوریل

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ایک "آئیڈیے" اور نظریے کا نام ہے۔ مغربی کنارے کے حالات دو ریاستی حل کی راہ میں اصل رکاوٹ ہیں۔

غزہ کی حمایت میں دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کے احتجاجی مظاہرے

غزہ کے ساتھ یکجہتی کے دوسرے عالمی دن پر دنیا بھر کے 120 سے زائد شہروں میں کروڑوں افراد نے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے اور نسلی صفائی کے منصوبوں کے خلاف جاری مظاہروں میں حصہ لیا۔

یمنی فورسز کا خلیج عدن میں ایک برطانوی بحری جہاز پر حملہ

جمعرات کو یمنی مسلح افواج کی بحری فورس نے ایک فوجی آپریشن کیا جس میں ایک برطانوی بحری جہاز "LYCAVITOS" کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ خلیج عدن میں بحری سفر کر رہا تھا۔

اسرائیلی جھوٹی مہم مسترد، آئرلینڈ کا اونروا کو امداد دینے کا اعلان

آئرلینڈ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کی مدد کے لیے 20 ملین یورو (21.46 ملین ڈالر) کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہ ایجنسی کے بغیرغزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے کوئی بنیادی خدمات نہیں ہوں گی۔

برطانیہ کو غزہ کے قتل عام پر شرم آنی چاہیے: سکاٹش وزیر اعظم

سکاٹ لینڈ کے وزیر اعظم حمزہ یوسف نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے منظم قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئےبرطانیہ کی مجرمانہ خاموشی پر اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رفح میں کسی بھی فوجی آپریشن کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے: گوتیرس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ "جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کا علاقہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے نظام کا مرکز ہے"