شنبه 10/می/2025

عالمی خبریں

فلسطینی قوم کے حقوق کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے: قیس سعید

تیونس کے نو منتخب صدر قیس سعید نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

قیس سعید 72.53 فی صد ووٹ لے کرتیونس کے صدر منتخب

تیونس (تونس) میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں قانون کے ریٹائرڈ پروفیسر قیس سعید نے اپنے حریف نبیل القروی کو واضح اکثریت سے شکست دے دی ہے اور وہ ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

فنڈز کی کمی، اقوام متحدہ بھی کفایت شعاری پروگرام پر عمل پر مجبور

اقوام متحدہ نے ایک دہائی کے "بدترین" مالی بحرانوں کا مقابلہ کرنے کے لئے کفایت شعاری اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔

ترکی شام میں جاری فوجی کارروائی فوری طور پر روک دے: امریکا

امریکا نے ترکی پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ شام میں جاری فوجی کارروائی فوری طور پر روک دے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالے۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کے لیے نوبل امن انعام کا اعلان

افریقی ملک ایتھوپیا کے وزیراعظم آبی احمد کو آج جمعہ کے روز ان کی امن مساعی کے اعتراف نہیں 2019ء کا نوبل انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔

جدہ کے قریب ایرانی آئل ٹینکر میں دھماکہ

ایرانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کی جدہ بندرگاہ کے قریب بحیرہ احمر میں ایران کے ایک تیل بردار جہاز میں ہونے والے دھما کہ ہوا ہے۔ تاہم ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹینکر سے تیل کی لیکیج پر قابو پا لیا گیا۔

تیونس: جماعت النہضہ پارلیمانی انتخابات میں بھارتی اکثریت سے کامیاب

تیونس میں گذشتہ ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مذہبی سیاسی جماعت النہضہ اب تک انتخابات میں 52 نشستیں حاصل کرچکی ہے جب کہ اس کی حریف جماعت 'قلب تیونس' نے کل 36 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈیموکریٹک گروپ نے 22 سیٹیں لی ہیں جو تیونس کی پارلیمنٹ میں تیری بڑی قوت بن کر ابھری ہے۔

تیونس: صدارتی امیدوار نبیل القروی جیل سے رہا

تیونس کے حکام نے زیرحراست صدارتی امیدوار نبیل القروی کو کل بدھ کے روز رہا کر دیا۔ ان کی رہائی ان کے وکلاء دفاع کی طرف سے عدالت کو دی گئی درخواست کی بناء پرکی گئی ہے۔

عرب لیگ کی شام میں ترکی کی فوجی کارروائی شدید مذمت

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابوالغیط نے بُدھ کے روز ترکی کی شام کی سرزمین کے اندر گھس کرفوجی آپریشن شروع کرنے کے منصوبوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس سے شام کے اتحاد کو خطرہ لاحق ہے۔ نیز یہ آپریشن شام کی سلامتی اور انسانی صورتحال میں مزید بگاڑ کا راستہ کھولنے کا موجب بنے گا۔

تیونس کی اسلام پسند جماعت النہضہ پارلیمانی انتخابات میں کامیاب

تیونس میں گذشتہ روز ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں مذہبی سیاسی جماعت النہضہ اور اس کی حریف جماعت'قلب تیونس' نے اپنی اپنی جیت اور کامیابی کے دعوے کیے ہیں۔