سه شنبه 13/می/2025

عالمی خبریں

کرونا وائرس سے ہلاکتیں 8 ہزار کے قریب پہنچ گئیں، دو لاکھ مریض

چین سےپھیلنےوالے کرونا وائرس کا دائرہ قریبا دنیا کے بیشتر حصے پرپھیل گیا ہے اور اب تک 163 ممالک اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ تقریبا 8 ہزار افراد کرونا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

کرونا وائرس کا خطرہ، ملائیشیا دو ہفتے کے لیے سیل کرنے کا فیصلہ

ملائیشیا کے وزیراعظم تان سری محی الدین یاسین نے کرونا وائرس کی وباء پر قابو پانے اور اس وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لیے دو ہفتے کے لیے پورے ملک کو سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شام: درعا پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کو فاقوں کا سامنا

شام کے صوبے درعا میں جاری لڑائی کے نتیجے میں وہاں پر مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو فاقوں کا سامنا ہے اور فلسطینیوں کے بچے بھوک اور افلاس کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں۔

طالبان سے معاہدے کے بعد امریکی فوج کی افغانستان سے واپسی شروع

امریکا نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے فوج کا انخلاء شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے۔

شام میں ایرانی کمانڈر قاتلانہ حملے میں ہلاک

ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر فرہاد دبیریان شام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پُراسرار حالات میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سعودی عرب کے سابق ولی عہد سمیت کئی شہزادے گرفتار

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اقتدار پراپنی گرفت مضبوط بنانے کے لیےسابق ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور شاہ سلمان کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کو گرفتار کرانے کے بعد انہیں جیل میں ڈال دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر'غداری' جیسےسنگین الزام میں مقدمہ چلا کر انہیں سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

حرمین شریفین کو عارضی بندش کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کا حصہ (مطاف) جمعرات کی صبح صفائی اور حفاظتی تدابیر کی غرض سے مختصر وقت کے لیے مکمل طور پر خالی کرایا گیا تھا تاہم وہ مسجد حرام، مطاف اور مسجد نبوی کو صفائی کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

وسطی شام میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری

شام میں سرکاری میڈیا نے جمعرات کے روز علی الصبح بتایا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوب مغرب میں واقع صوبے القنیطرہ کی فضا میں اسرائیلی میزائلوں کا راستہ روک دیا۔

سعودی عرب نے عمرہ کی ادائی پر مکمل پابندی عاید کر دی

سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بیرون ملک سے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اندرون ملک سعودی شہریوں اور تارکین وطن پر بھی عمرہ کی ادائی پر غیرمعینہ مدت تک کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

شام میں القنیطرہ کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری

گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے وادی گولان کے سرحدی شہر القنیطرہ میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے القنیطرہ میں مزاحمت کاروں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جو مبینہ طورپر وہاں پر گھات لگا کر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔