
امارات نے اسرائیل سے دوستی کی دلدل میں اتر کراپنا وجود کھو دیا
بدھ-19-اگست-2020
مصر کی سب سے بڑی دینی سیاسی جماعت اخوان المسلمون نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ اخوان المسلمون کاکہنا ہے کہ امارات کا اسرائیل کوتسلیم کرنا فلسطینی قوم پراسرائیلی ریاست کے جرائم کو جائز قرار دینا اور فلسطینی قوم کے ساتھ خیانت کے مترادف ہے۔ امارات نے اسرائیل کے ساتھ دوستی کی دلدل میں اترکراپنا وجود اور حیثیت کھو دی ہے۔