جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی خبریں

غزہ میں نسل کشی پرآواز اٹھانے والی ’یو این‘ اہلکار کو دھمکیاں

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیا ہے کہ جب سے انہوں نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جرائم پر رپورٹ تیار کرنے کا اپنا مشن شروع کیا ہے تب سے انہیں حملوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے اور متعدد دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کی مشکوک امریکی قرارداد روس اور چین نے ویٹوکر دی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جمعے کو غزہ میں فوری فائر بندی کی قرارداد منظور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ اس قرارداد میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ شامل تھا۔

کینیڈا کا قابض اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روکنے کا فیصلہ

کینیڈا کی حکومت نے کینیڈین ہاؤس آف کامنز کی ایک غیرپابند قرارداد کے بعد اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

غزہ میں فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کی گئی ہے:غیرملکی ڈاکٹرز

حالیہ مہینوں میں فلسطینی علاقےغزہ کا دورہ کرنے والے مغربی ڈاکٹروں نے پیر کے روز اقوامِ متحدہ میں ایک تقریب میں اسرائیل کی جارحیت سے پیدا شدہ "خوفناک مظالم" کی بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں صحت کی نگہداشت کا نظام بنیادی طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے فلسطینی پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے

پی ایس ایل سیزن 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرچم لہرا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

عالمی برادری غزہ میں ناقابل تصور قتل عام روکنے کے لیے حرکت میں آئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں غذائی عدم تحفظ کی تازہ ترین رپورٹ ان حالات کا ایک ہولناک واقعہ ہے جس میں شہری زندگی گزار رہے ہیں۔

غزہ کو قحط کا سامنا ہے اور یہ ناقابل قبول ہے:صدر یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نےکہا ہےکہ غزہ کی پٹی کو قحط کا سامنا ہے، جو کہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا۔

اسرائیل فلسطینی قوم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے: یو این اہلکار

فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانی نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پوری قوم کو ان کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا چاہتا ہے۔

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے جرائم سے باز نہیں آ رہا: جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب غزہ میں نسل کشی کے مقدمے کے تناظر میں عالمی عدالت انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے احتیاطی اقدامات کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔

غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ ملوث ہے: سینڈرز

امریکی ٹی وی CNN نے امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کے حوالے سے کہا ہے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں امریکہ شریک ہے۔