دوشنبه 12/می/2025

عالمی خبریں

سوڈان کی امہ پارٹی کے سربراہ امارات میں کرونا کے باعث دم توڑ گئے

سوڈان کے سابق وزیراعظم اور امہ پارٹی کے صدر صادق المہدی جمعرات کی رات متحدہ عرب امارات کے ایک اسپتال میں کرونا کے علاج کے دوران 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

میری صدارت کو باراک اوباما کی تیسری مدت نہ سمجھا جائے: جوبائیڈن

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی صدارتی مدت سابق صدر باراک اوباما کی "تیسری مدت" نہیں ہوگی جس میں وہ امریکا کے نائب صدر رہ چکے ہیں۔

کرونا کا جن بے قابو، ہلاکتیں 13 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئیں

کرونا کی تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ عالمی سطح‌ پر کرونا کے حوالے سے گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران آنے والی اطلاعات کے مطابق کرونا سے مجموعی اموات 13 لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

نئی امریکی انتظامیہ کےحوالے سے ایران کا رویہ اس کی پالیسی کےمطابق ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہےکہ نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ ایران کا برتائو واشنگٹن کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔ انہوں‌ نے نئی امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزید بگاڑ کے بجائے تنازعات کے حل پر توجہ دے اور دھمکی کےبجائے محاذ آرائی سے گریز کی پالیسی اپنائے۔

اقوام متحدہ: قحط اور بھوک سے نمٹںے کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی رقم مختص

اقوام متحدہ نے دنیا بھر میں غربت، بھوک اور قحط کے شکار لوگوں کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کی امریکا کو ممکنہ حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی وارننگ

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کی طرف سے ایران پر ممکنہ حملے کے خطرات کا جواب دیتے ہوئے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی حماقت کی تو امریکا کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

موساد کے حملے میں القاعدہ کمانڈر کا قتل، ایران کی تردید

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے 'موساد' نے ایک خفیہ کارروائی میں القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کردیا تھا۔

اقوام متحدہ کی یمن میں خطرناک قحط کی تنبیہ

اقوام متحدہ کے سینیر حکام نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت یمن میں لاکھوں ‌افراد قحط کا شکار ہوسکتے ہیں۔

بحرینی وزیراعظم کا امریکا میں انتقال، سلمان بن حمد نئے وزیراعظم مقرر

بحرین کے فرماں روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے بدھ کی شام جاری ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت کے ولی عہد اور نائب سپریم کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد بن عيسى آل خليفہ کو نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

ترکی: عالمی علما کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ‘غداری’ قرار

ترکی میں گذشتہ روز منعقدہ ہونے والی بین الاقومی علما کانفرنس میں قضیہ فلسطین کو مسلم امہ کا مرکزی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ القدس اور فلسطین ہر آزاد اور زندہ ضمیر کے دل میں‌ بستا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرکے اس کے ساتھ دوستی کرنے والے صرف فلسطینی قوم ہی کے نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور اسلام کے غدار ہیں۔