جمعه 09/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کو ایران کے جوہری پروگرام پر حملے کی تیاری کا حکم

اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے فوج کو ایرانی تنصیبات پر حملے کی تیاری کا حکم دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ: مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک کی پیش کردہ نئی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی

انڈونیشیا کے مغربی علاقے سولاوسی میں گذشتہ ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 81 ہوگئی ہے۔

صومالیہ سے امریکا نے اپنے فوجی نکال لیے: افریکام نے تصدیق کر دی

افریقہ کے لیے امریکی فوجی کمان نے بتایا ہے کہ صومالیہ سے امریکی فوجی دستوں کا انخلا مکمل ہو گیا ہے۔

انڈونیشیا میں زلزلے نے قیامت ڈھا دی، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

انڈونیشیا میں قدرتی آفات س نمٹنے والی ایجنسی کے مطابق جزیرہ سولاویسی میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بجے کے بعد آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ اس دوران متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد خوف و ہراس کے مارے مقامی باشندوں نے زیادہ محفوظ علاقوں میں جا کر پناہ لی۔

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ گر کرتباہ، 62 مسافر جاں بحق

انڈونیشیا کی فضائی کمپنی سری وجایا کا ایک مسافرطیارہ دارالحکومت جکارتہ سے اڑان بھرنے کے فوری بعد حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں سوار 62 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔امدادی کارکنان کا کہنا ہے کہ طیارہ دارالحکومت نواح میں سمندرمیں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس کا ملبہ مل گیا ہے۔

امریکا سب سے بڑا دشمن ہے، اسے روکنا ہمارا فرض ہے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے کہا ہے کہ امریکا "سب سے بڑا دشمن" ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

کانگریس نے جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کر دی

امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان اور سینٹ میں جمعرات کی صبح امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی انتخاب میں کامیابی کی تصدیق کا عمل چند گھنٹے توقف کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا۔ یہ عمل ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ان کی انتخاب میں ناکامی پر پرتشدد احتجاج کے دوران کیپٹول ہل پر حملے کے بعد تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

دنیا بھر میں‌ کرونا سے 18 لاکھ اموات، برطانیہ میں مکمل لاک ڈائون

دنیا بھر میں کرونا کی وبا سے اب تک 18 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب برطانیہ میں ایک بار پھر لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا ہے۔

کویت کی ثالثی سے قطر اور سعودی عرب نے تین سال بعد سرحدیں‌کھول دیں

کویت کی کوششوں سے خلیجی ریاست قطر اور سعودی عرب کے درمیان تین سال سے جاری تناز ختم ہو گیا ہے اور دونوں ملکوں نے دو طرفہ آمد ورفت کے لیے اپنی فضائی، بری اور بحری راہ داریاں کھول دی ہیں۔