جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی خبریں

اس ہفتےنیتن یاھو کے گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کی توقع ہے:جنوبی افریقہ

جمہوریہ جنوبی افریقہ کے ایوان صدرنے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک اس تحقیقات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جس میں بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔

جمیکا نے فلسطین ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

ریاست جمیکا میں وزیر برائے امور خارجہ اور غیر ملکی تجارت نے بدھ کو اعلان کیا کہ ان کے ملک نے ریاست فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

بیلجیم کی یوروپی مارکیٹ میں "اسرائیل” کو مراعات اقدام کی قیادت

بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم پیٹرا ڈی سٹر نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاہدے پر نظرثانی کے لیے پہل کرے گا جو یورپی یونین کی مارکیٹ میں "اسرائیل" کو تجارتی مراعات دیتا ہے۔

عراقی مزاحمتی فورسز کا اسرائیل پر ڈرون حملہ

عراق میں اسلامی مزاحمت نے- پیر کی صبح اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ فلسطین میں جھیل طبریا کے شمال میں صہیونی یافالت بیس کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فورسز کے اسرائیلی، امریکی اور برطانوی جہازوں پر حملے

یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ سے وابستہ یمنی مسلح افواج نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند میں اسرائیلی، امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد فوجی کارروائیوں کے نفاذ کیا جس میں ان ملکوں کے متعدد جہازوں کو براہ راست حملوں سے نقصان پہنچایا۔

گوتریس کا غزہ میں جنگ بندی،امدادی کارکنوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی جارحیت نے غیرمسبوق تباہی مچائی ہے۔انہوں نے غزہ میں اہداف کی نشاندہی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی اطلاعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کولمبیا کی اسرائیل کے خلاف "نسل کشی” کیس میں فریق بننے کی درخواست

بین الاقوامی عدالت انصاف نے جمعہ کو کہا ہے کہ کولمبیا غزہ میں "نسل کشی" روکنے کے لیے جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف مقدمے میں ایک فریق کے طور پر شامل ہونے کی درخواست کر رہا ہے۔

پاکستان ہرفورم پر فلسطینی عوام کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا: شہباز شریف

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان ہر عالمی فورم پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے آواز اٹھاتا رہے گا،پاکستان نے غزہ کے عوام کے لئے امدادی سامان کی سات قسطیں ارسال کی ہیں جبکہ مزید ایک عید کے بعد بھیجی جائے گی۔

یمن فلسطینی عوام کی ہرممکن مدد جارے رکھے گا: عبدالملک الحوثی

یمنی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن فلسطینی عوام اور ملکی مقدسات کی نصرت کے لیے اپنی تمام سرکاری اور عوامی وسائل کو استعمال کرے گا۔

غزہ جنگ کےخلاف آواز اٹھانے والی امریکی اہلکار عہدے سے مستعفی

انسانی حقوق کے شعبے میں کام کرنے والے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے بدھ کے روز غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجاً اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق وہ امریکہ قابض اسرائیل کو ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کو مسترد کرتی ہے۔