چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی خبریں

آئرش مصنفہ نے اپنی کتب کے عبرانی زبان میں ترجمہ سے روک دیا

آئرش مصنف سیلی رونی کی پہلی دو کتابوں کے عبرانی پبلشر مودان پبلشنگ کے ترجمے کے بعد کہا ہے کہ مصنفہ نے اپنی نئی کتاب کے عبرانی میں ترجمے سے روک دیا ہے۔ اس کی وجہ آئرلینڈ کی مصنفہ کی طرف سے اسرائیل کا ثقافتی بائیکاٹ ہے۔

فیس بک اور گوگل سمیت عالمی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس متاثر

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی سوشل میڈیا سروسز میں تقریباً چھ گھنٹے طویل 'تعطل' کے لیے معذرت کی ہے جس کے باعث دنیا بھر میں ساڑھے تین ارب سے زیادہ صارفین متاثر ہوئے تھے۔

بھارت میں مسلمانوں پرمظالم پرعرب ممالک میں انڈیا مخالف مظاہرے

بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر عرب مُمالک میں انڈیا کے خلاف عوامی سطح پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

تونس کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیر اعظم منتخب

آج بدھ کو تونس کے صدر قیس سعید نے خاتون رہ نما نجلا بودن حرم رمضان کو حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ صدر نے نو منتخب وزیراعظم سے کہا ہے وہ جلد از جلد اپنی کابینہ کا انتخاب کریں۔

سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج کی سلامتی کے معاملے پر مذاکرات میں ’سنجیدہ پیش رفت‘کی ہے۔

طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان

افغانستان میں طالبان نے اپنی نئی حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ملّا محمد حسن اخوند وزیراعظم اور نئی کابینہ کے سربراہ ہوں گے۔طالبان کے سربراہ ملّا ہبۃ اللہ سپریم کمانڈر ،امیرالمومین اور نئی حکومت کے سرپرست اعلیٰ ہوں گے۔

الجزائرنے مراکش سےسفارتی تعلقات منقطع کر لیے

الجزائر نے پڑوسی ملک مراکش سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔الجزائری وزیرخارجہ رمطان العمامرہ نے ایک نیوز کانفرنس میں حکومت کے اس فیصلہ کااعلان کیا ہے اور مراکش پرملک کے خلاف’معاندانہ اقدامات‘ کا الزام عاید کیا ہے۔

امریکیوں کو افغان جنگ کی کتنی قیمت چکانا پڑی؟لرزہ خیز اعداد و شمار

امریکی حکومت کی رپورٹوں میں اشارہ کیا گیا ہے کہ 2010 سے 2012 کے عرصے کے دوران افغانستان کے بین الاقوامی اتحاد میں امریکی فوج کی تعداد ایک لاکھ سے زاید تھی۔ اور امریکا افغان جنگ پر سالانہ ایک ارب ڈالر پھونک رہا تھا۔.

ترکی میں سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد 72 ہوگئی

ترکی میں محکمہ حادثات ’آفاد‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی تین ریاستوں میں آنے والے سیلاب میں اب تک 72 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

افغانستان سے فوج واپس بلانے پر کوئی ندامت نہیں:جوبائیڈن

ایک ایسے وقت میں جب طالبان تحریک نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کے علاقوں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہےامریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے اپنی افواج کو افغانستان سے نکالنے کے فیصلے پر افسوس نہیں۔ امریکی فوج اپنے شیڈول کے مطابق افغانستان سے اس مہینے کے آخر تک نکل جائے گی۔