پنج شنبه 01/می/2025

عالمی خبریں

غزہ پر حملے کے لئے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی اسرائیلی مہم

غزہ کے خلاف وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کرنے کی خاطر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لئے اسرائیل نے مہم کا آغاز کیا ہے-

ڈنمارک میں میں انتہا پسند تنظیم کا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ

ڈنمارک کی ایک انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت ’’ڈنمارک میں اسلام روکو‘‘ نے نبی آخری الزماں علیہ السلام کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے کا مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکی عزم کمزور نہیں کیاجا سکتا: ڈک چینی

امریکی نائب صدر ڈک چینی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی سلامتی کیلئے امریکہ کے عزم کو کوئی ہلا نہیں سکتا اور امریکہ کسی صورت بھی اسرائیل پر ایسے اقدامات کیلئے دباؤ نہیں ڈالے گا جو اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرناک ہوں۔

امریکی ایف 16ای کینسر کا سبب بن رہے ہیں اسرائیل نے ابتدائی مشقیں ملتوی کردیں

اسرائیلی فضائیہ نے امریکہ سے حاصل کردہ ایف 16 ای پر ابتدائی مشقوں کا عمل ملتوی کردیا ہے - مشقیں روکنے کی وجہ سے پائلٹ کے کیبن میں ایسے مادے پر نظر رکھنا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ کینسرکا سبب بن سکتاہے -

روس کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی اور آباد کاری ختم کرنے کا مطالبہ

روس نے اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی اور غرب اردن میں توسیع آباد کاری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

اسرائیل کی حفاظت کے عہد پر قائم ہیں : جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلامرکل نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ وہ جرمن نازیوں کے یہودیوں پر ڈھائے گئے مظالم ہالوکاسٹ پر شرمندہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ مظلومین کے آگے اپنا سر جھکاتیں ہیں-

مصر نے ترکی کے رفاعی ادارے کے وفد کو گرفتار کرلیا

مصری حکام نے ترکی کے امدادی ادارے کے ایک وفد کو غزہ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کرلیا- تفصیلات کے مطابق ترکی کی تنظیم ’’کارڈلین دڑ‘‘ کے پانچ رکنی وفد کو مصر کے راستے غزہ داخلی ہونے سے فلسطینی سرحد کے پاس روکا گیا-

عرب سربراہی کانفرنس اسیران کے مسئلہ کو اولین ترجیح دے:فلسطینی جماعتیں

فلسطینی جماعتوں نے عرب سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انپے ایجنڈے میں اسیران کے مسئلے کو اولین ترجیح دیں- عرب سربراہی کانفرنس شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہوگی-

مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل پر ہے

مصری حکومت کے اعلی حکام نے اسرائیلی قابض حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا نہیں کرنا چاہتے -

فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے

سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھے گا-