جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

فلسطینی مزاحمتی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں: حزب اللہ

لبنانی حزب اللہ نے کہا ہے کہ لبنان میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت فلسطینی منظر نامے پر ہونے والی اہم پیش رفت کا قریب سے مشاہدہ کر رہی ہے اور میدانی حالات کو بڑی دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اندرون اور بیرون ملک فلسطینی مزاحمتی قیادت سے براہ راست رابطے میں ہیں۔

فلسطینیوں کی جنوبی افریقا میں داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم

جنوبی افریقا نے اپنے ملک میں فلسطینیوں کے داخلے کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی ہے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے جنوبی افریقا کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مغربی شام میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق

مغربی شام کے علاقے طرطوس کے کئی مقامات پر کل بدھ کی شام اسرائیلی طیاروں کے فضائی حملے میں دو فوجی شہید ہو گئے۔

امریکا میں اسرائیل کی حامی تنظیم AIPAC کے بائیکاٹ کی مہم

پیر کو فلسطینی کاز کی حمایت کرنے والی تنظیموں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کے حامی سیاسی پریشر گروپ AIPAC کا بائیکاٹ کرنا ہے۔

مراکش زلزلےسے اموات2 ہزار سے متجاوز، فلسطینی ریسکیوٹیم پہنچ گئی

مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔مراکشی عوام نے اتوار کے روز تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی یاد میں سوگ منایا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں منہدم دیہات کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مراکش میں قیامت خیز زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک اورزخمی

مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارتِ داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر دو ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

المنقوش کی باضابطہ برطرفی، لیبیا میں اسرائیل سے تعلقات کی سزا مزید سخت

لیبیا کی پارلیمنٹ نے عبدالحمید دبیبہ کی حکومت میں برطرف وزیر خارجہ نجلا المنقوش کی قابض اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن کے ساتھ ملاقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والے آئرش فنکاروں کی تعداد میں اضافہ

آئرش- فلسطینی یکجہتی موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ "اسرائیلی" ریاست کا بائیکاٹ کرنے والے آئرش فنکاروں کی تعداد بڑھ کر 1524 ہوگئی ہے۔ ان میں خواتین اور مرد دونوں طرح کے فن کار شامل ہیں جو تمام فنکارانہ شعبوں میں ملک بھر میں فنکاروں کے ایک بڑے میدان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ایران کا میزائل پروگرام کے خلاف اسرائیلی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی دفاعی اور میزائل پروڈکشن صنعتوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش کر رہا ہے۔ایران نے اسرائیل کی اس مبینہ سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

لبنان میں اسرائیل نےٹاگٹ کلنگ کی توطاقت سے جواب دیں گے:حسن نصراللہ

پیر کے روزلبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیلی قابض ریاست کو لبنانی یا فلسطینی رہ نماؤں کو لبنانی سرزمین پر قتل کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔