جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

امریکہ پر اسرائیلی دباؤ سعودی عرب کے دبائو کے سامنے بے اثر ہوگیا

ایران کی ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لیے امریکہ پر اسرائیلی دباؤ عرب ممالک کے دبائو کے سامنے بے اثر ہوگیا- عرب ممالک بالخصوص سعودیہ کا امریکہ پر دباؤ ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے-

حماس کو مٹانے کی اسرائیلی پالیسی ناکام ہوگئی، ناکہ بندی ختم کی جائے

اسرائیل میں تعینات یورپی یونین کے سفیر رامیروس ایان اوزال نے اسرائیل سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

عرب دنیا میں اسرائیل دشمنی گہری ہوتی جارہی ہے: سابق سربراہ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل پطرس گالے نے کہا ہے کہ اسرائیلی توسیع پسندانہ عزائم اور جارحیت کی وجہ سے عرب دنیا میں یہودیوں سے نفرت گہری ہوتی جارہی ہے-

سعودی عرب نے اسر ائیل کے حامی ممالک کیلئے تیل بند کر دیا تھا

سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ فیصل مرحوم نے 1973ء میں شدید دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کو تیل کی فراہمی بند کر دی تھی اور اس حوالے سے انہوں نے امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

افغانستان ،اتحادی فوج کامتعدد عسکریت پسند وں کو ہلاک کرنیکا دعویٰ

اتحادی فوج نے جنوبی افغانستان میں متعدد عسکریت پسند وں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

میانمار میں سمندری طوفان ، 243 افراد ہلاک

میانمار میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 243 ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں مکانات بھی تباہ ہوگئے ہیں ۔سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث دارالحکومت ینگون سمیت پانچ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے

چین میں مہلک وائرس کے پھیلنے سے 21 بچے فوت

مشرقی چین میں ایک مہلک وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جس میں ابھی تک اکیس بچے ہلاک اور تین ہزار سے زائد متاثر ہوئے ہیں-

گوانتانامو سے رہا شدہ قیدی کا عراق میں خدکش حملہ

گوانتانامو میں واقع امریکی جیل سے 2005ء میں رہائی پانے والے ایک کویتی شخص نے عراق میں خودکش بم حملہ کیا ہے-

رفاہی اداروں پر پابندی اسرائیل کا استبداد اقدام ہے: یورپی پارلیمنٹ

یورپی پارلیمنٹ کی نائب صدر لویزا مور گانٹینی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے الخلیل شہر میں رفاہی اداروں پر پابندی عائد کر کے عالمی انسانی حقو ق کی کھلی خلاف ورزی کی ہے-

خیبر ایجنسی: مذہبی تنظیم کے دفتر میں فدائی حملہ،10افراد کی ہلاکت کا خدشہ

خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں ایک مذہبی تنظیم کے دفتر میں فدائی حملہ ہوا،جس میں حملہ آور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔