جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

قطری وزیر اعظم کے خلاف مواد کی اشاعت، کویتی اخبار کو جرمانہ

ایک کویتی عدالت مقامی روزنامے "الوطن" کو ازالہ حیثیت عرفی کے ایک مقدمے میں جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ اخبار پر الزام تھا کہ اس میں شائع ہونے والے ایک اشتہار میں قطری وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی پر اسرائیل سے تجارتی و سفارتی تعلقات قائم کرنےکا الزام عائد کیا گیا تھا۔

برطانیہ نے انتہاء پسند اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کو داخلے سے روک دیا

لندن حکام نے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ موشی فیلگین کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا- لندن سے شائع ہونے والے انگریزی میگزین ’’دی حیوش کرانیکل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکام نے یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی پالیسی کے تحت کیا ہے-

فلسطین مزاحمت سے ہی آزاد ہو گا: ایران

ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامینائی نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے قائد خالد مشعل پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کی راہ ترک کر کے عزت حاصل نہیں کی جا سکتی۔ خالد مشعل نے منگل کے روز آیت اللہ خامنیائی سے ملاقات کی۔

امریکی پروفیسر نےاسرائیلی ایوارڈ کی رقم فلسطینیوں کی معاونت کے لئے مختص کر دی

امریکی حساب دان پروفیسر ڈیوڈ ممفورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے بطور انعام ملنے رقم کو ایک فلسطینی یونیورسٹی اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک تنظیم کو دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جمی کارٹر نے غرہ کے محاصرے کو موجودہ دور کا سب سے بڑا جرم قرار دے دیا

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی اسرائیل کی جانب سے ناکہ بندی اور محاصرہ‘‘زمین پر ہونے والے جرائم میں سے سب سے بڑاجرم ہے’’

صبرہ و شتیلا کے ظلم پر مبنی فلم کی کینز میلے میں سبقت

فرانس میں فلمی صنعت کے بین الاقوامی میلے "کینز فلم فیسٹیول" میں "پالم ڈی او'' ایوارڈ حاصل کرنے کی دوڑ میں مشرق وسطی میں فلسطینیوں کے قتل عام پر بنائی گئی ایک ’اینیمیٹڈ‘ دستاویزی فلم اور"کلنٹ ایسٹ وڈ" کے ڈرامے میں انجیلینا جولی کی اداکاری پر مبنی فلموں کے درمیاں پہلے نمبر کے لئے سخت مقابلہ ہے۔

مصری رکن پارلیمنٹ کا فلسطینی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

مصری پارلیمنٹ میں اخوان المسلمون کے ممبر اور رکن اخوان المسلمون جہاد عطیہ حکومت سے فلسطینی اتھارٹی کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

امریکی کانگریس میں حماس کی مذمت میں قرارداد لانے کی کوششیں

امریکی کانگریس کے یہودی ارکان نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے خلاف مذمتی قرارداد کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے-

فتح کے رکن اسمبلی کا سلام فیاض کی حکومت پر انفرادی فیصلے کرنے کا الزام

فلسطینی قانون ساز کونسل اور فتح کے رکن فایز السقا نے مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کی تشکیل کردہ عبوری حکومت پر انفرادی فیصلے کرنے کا الزام لگایا ہے-

حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر سابق فرانسیسی وزیر خارجہ کی تنقید

پیرس (مرکزاطلاعات فلسطین)