شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

لبنان جنگ میں شکست کے باعث اسرائیلی افواج کی روایتی مشقیں متاثر

تحریک انتفاضہ دوئم کے بعد سے اسرائیلی فوج مزاحمت کے خاتمے میں مصروف ہے- جس کے باعث اس کی روایتی فوجی مشقیں متاثر ہوئی ہیں- لبنان جنگ میں اسرائیلی فوج کی کارکردگی مؤثر کن نہ ہونے کی وجہ روایتی مشقیں نہ کرنا ہے-

شام کی طرز پر، لبنان کو امن مذاکرات کی اسرائیلی دعوت

ترکی کی وساطت سے شام سے بالواسطہ مذاکرات کے آغاز کے عین ایک ماہ بعد اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے لبنان کو بھی مذاکرات کی پیشکش کر دی۔ اولمرٹ کے قریبی سیاسی حلقوں نے ان سے یہ بیان منسوب کیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ لبنان بھی شام کی طرز پر اسرائیل سے امن مذاکرات کا آغاز کرے گا۔

اسرائیل کے ساتھ یونین کے قیام کی تجویز پر غور ہو گا

بحرمتوسطہ کی عرب ریاستوں کے رہنماؤں کا اجلاس سترہ جون کو لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں ہو رہا ہے جس میں اگلے ماہ بحر متوسطہ کے ملکوں کی یونین کے قیام کے حوالے سے امور کو حتمی شکل دی جائے گی-

مغربی دنیا نے ایران کے جوہری اسلحہ کو قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

انفرااسٹرکچر کے اسرائیلی وزیر بنیامین بن الیعیزر نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ مغربی دنیا نے ایران کے جوہری اسلحے کو قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے- انہوں نے متنبہ کیا کہ ایران کے جوہری اسلحے کا پہلا شکار اسرائیل ہوگا-

مفرور فتح ارکان کو مصر سے نکالنے کا فیصلہ

مصری حکام نے فتح کے ان چار سو مفرور اراکین کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جو گزشتہ برس غزہ میں حماس سے کشیدگی کے بعد مصر فرار ہوگئے تھے-

لندن میں پرتشدد مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز سینکڑوں شہریوں نے اسرائیل کو اسلحہ مہیا کرنے والی فیکٹری ’’ایدو‘‘ کو بند کرنے کے لیے پرتشدد مظاہرہ کیا-

الجزائر کی جانب سے ایندھن کی فراہمی کی یقین دہانی

الجزائر کی حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ غزہ شہر میں موجود فلسطینی شہریوں کے مسائل میں کمی لانے کے لیے دو برس تک ایندھن کی فراہمی کے لیے تیار ہیں-

مشرق وسطی کے تنازعے میں بنی فلم ہالی وڈ میں نمائش کے لئے پیش

ہالی وڈ کے معروف کامیڈین ایڈم سینڈلر اس ہفتے ایک مرتبہ پھر بڑی سکرین پر نمودار ہو رہے ہیں- اسرائیل فلسطین تنازعے کے تناظر میں بنی ان کی نئی فلم’’یو ڈونٹ مس ود دی زوہان‘‘(YOU DON'TMESS WITH THE ZOHAN) ہالی وڈ میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے-

شام :اسرائیل امن کے معاملے میں مخلص نہیں

شام کے صدر بشا الاسد نے کہاہے کہ اسرائیل کے مطالبات سے ثابت ہوا ہے کہ امن کے عمل میں مخلص نہیں ہے-

امریکہ اسرائیل کو F-22طیارے فراہم کرے گا

امریکہ نے اسرائیل کو جدید ترین ایف 22لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا - اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین پاواپابرمین نے بتایا کہ اسرائیل کو F-22لڑاکا طیارے فراہم کرنے کی حمایت کررہے ہیں