شنبه 16/نوامبر/2024

عالمی خبریں

اسرائیل کی حفاظت کے عہد پر قائم ہیں : جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلامرکل نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ وہ جرمن نازیوں کے یہودیوں پر ڈھائے گئے مظالم ہالوکاسٹ پر شرمندہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ وہ مظلومین کے آگے اپنا سر جھکاتیں ہیں-

مصر نے ترکی کے رفاعی ادارے کے وفد کو گرفتار کرلیا

مصری حکام نے ترکی کے امدادی ادارے کے ایک وفد کو غزہ جاتے ہوئے راستے میں گرفتار کرلیا- تفصیلات کے مطابق ترکی کی تنظیم ’’کارڈلین دڑ‘‘ کے پانچ رکنی وفد کو مصر کے راستے غزہ داخلی ہونے سے فلسطینی سرحد کے پاس روکا گیا-

عرب سربراہی کانفرنس اسیران کے مسئلہ کو اولین ترجیح دے:فلسطینی جماعتیں

فلسطینی جماعتوں نے عرب سربراہی کانفرنس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انپے ایجنڈے میں اسیران کے مسئلے کو اولین ترجیح دیں- عرب سربراہی کانفرنس شام کے دارالحکومت دمشق میں منعقد ہوگی-

مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل پر ہے

مصری حکومت کے اعلی حکام نے اسرائیلی قابض حکومت پر الزام عائد کیاہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ اتفاق رائے پیدا نہیں کرنا چاہتے -

فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے

سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کیلئے اپنی حمایت ہر قیمت پر جاری رکھے گا-

یورپ عدالتوں میں اسرائیلی وزراء کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری

متعدد یورپی ممالک میں اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک سمیت دیگرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں-

غزہ کے محاصرے کے ذریعے حماس کی حکومت ختم نہ کی جاسکی

سماجی امور کے اقوام متحدہ کے رابطہ افسر جان ہولمز نے کہاہے کہ اسرئیلی حکومت کا یہ خیال کہ غزہ کی پٹی کی حصاربندی سے غزہ کے عوام ‘ حماس کی حکومت کا تختہ الٹ دیں گے‘ غلط ثابت ہوا ہے -

اسرائیل کی شمولیت پر7 مسلم ممالک کا انٹرنیشنل پیرس بک فئیرسے بائیکاٹ

7 مسلمان ممالک نے اسرائیل کی شمولیت کے پیش نظر پیرس میں ہونے والے کتاب میلے میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے-

حماس کے خلاف جنگ اسرائیلی مفاد میں نہیں، مذاکرات کیے جائیں

اٹلی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف جنگ کسی طور بھی اسرائیل کے مفاد میں نہیں- اسرائیلی بقاء اور سلامتی حماس سے مذاکرات میں ہے-

فلسطینیوں کو بھوک اور افلاس میں مبتلا کرنے کی اسرائیلی پالیسی ناکام ہو گئی

اقوام متحدہ کے مندوب برائے انسانی حقوق جان ھولمزنے غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی معاشی ناکہ بندی کی پالیسی کو ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے-