جمعه 02/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیل رواں سال کے آخر تک ایران پر حملہ کر سکتا ہے : پنٹا گون

امریکی محکمہ دفاع پنٹا گون نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل رواں سال کے آخر تک ایران پر حملہ کر سکتا ہے

چار فریقی مشرق وسطیٰ امن مذاکرات آج جاپان میں ہونگے

مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے مذاکرات جاپان کی میزبانی میں آج بدھ سے شروع ہو رہے ہیں، اسرائیل نے فلسطینی راکٹ حملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین غزہ کراسنگ پوائنٹ بند کر دیئے ۔

اسرائیل کو گیس برآمد کرنے کے معاہدے کے خلاف ملین دستخط مہم

اسرائیل کو گیس برآمد کرنے کے معاہدے کے خلاف مصر کے سیاستدانوں، ارکان پارلیمان اور ملازمین کے تنظیموں نے ملین دستخط مہم شروع کی ہے-

اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو سزائے موت

اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک ایرانی شہری کو سوموار کے روز پھانسی سنا دی گئی جس سے ایران اور اسرائیل کے درمیان موجود تناؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دشمن فوجیوں کے لئے تین لاکھ بیس ہزار قبریں تیار کرنے کا ایرانی منصوبہ

ایران کے وزیر دفاع مصطفیٰ محمد نجار کا کہنا ہے کہ حملے کی خبریں مغرب کی جانب سے ان کے ملک کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں تاکہ امریکا اور اسرائیل کی اندرونی ناکامیوں سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے

اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں،ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ اسرائیل جوہری پروگرام کے تنازعے پر ان کے ملک پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں ہے جبکہ ایک ایرانی جنرل نے دشمن فوجیوں کے لئے تین لاکھ بیس ہزار قبریں تیار کرنے کے منصوبہ کا اعلان کیا ہے.

یہودی آبادکاری کے لیے امریکہ میں چندہ مہم

یہودی آبادکاری کو جاری رکھنے کے لیے امریکہ میں چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ کے مطابق نیویارک میں شروع ہونے والی مہم کے ذریعے جلیل اور نقب میں ہزاروں یہودیوں کے لیے گھر تعمیر کیے جائیں گے-

ایران نے دیمونہ ایٹمی پلانٹ کی جانب میزائیل نصب کر دیئے

برطانوی روزنامے "ٹائمز" نے فوجی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران نے اپنے میزائل پروگرام کا رخ دیمونہ میں اسرائیلی نیوکلیئر پلانٹ کی جانب موڑتے ہو خبردار کیا ہے کہ تہران پر کسی حملے کی صورت میں صہیونی ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بنایا جائے گا.

"ایران خلیج کے راستے تیل کی ترسیل کنٹرول کرے گا”

ایران کے انقلابی گارڈز نے کہا ہے کہ اگر ان کے ملک پر حملہ کیا گیا تو خلیج کے راستے جانے والے تیل بردار جہازوں کا کنٹرول سنبھال لے گا اور اس حملے میں اگر خطے کے کسی ملک حصہ لیا تو اس کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔

یہود کی قدیم کتب خفیہ طور عراق سے اسرائیل پہنچا دی گئیں

صدام حسین کے دورمیں عراق کی یہودی کمیونٹی سے ضبط کی گئی کم سے کم تین سو نایاب اور قیمتی کتب خفیہ طور پر اسرائیل سمگل کر دی گئی ہیں.