شنبه 16/نوامبر/2024

عالمی خبریں

برطانیہ، بالفور اعلان پر فلسطینیوں سے معذرت کرے

1948ء میں فلسطین کے علاقے میں یہودیوں کے قبضے ‘‘نکبہ’’ کی یاد منانے کے لئے قائم اعلی کمیٹی نے برطانیہ سے اپیل کی ہے کہ برطانیہ فلسطین میں بالفور اعلان کے ذریعے یہودی وطن قائم کرنے پر فلسطینیو ں سے معذرت طلب کریں-

بھارتی راکٹ دس سٹیلائٹس لے کر خلا میں روانہ

دس سیٹلائٹس لے کر جانے والا بھارتی راکٹ خلا میں روانہ ہوگیا ہے،حکام نے اسے ملک کے 45 سالہ خلائی پروگرام کے لئے سنگ میل قراردیا ہے۔

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد کی صدر پرویز مشرف سے ملاقات

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے اسلام آباد میں صدر پرویز مشرف سے ملاقات کی ، جس میں خطے کی صورت حال ، سہ ملکی گیس پائپ لائن اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسرائیل اور شام میں امن مذاکرات اردگان ثالثی کیلئے دمشق پہنچ گئے

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان شام اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کے لیے شام پہنچ گئے-

افغانستان: فوجی پریڈ کے دوران فائرنگ، مشتبہ افراد گرفتار

مہمندایجنسی میں شدت پسندوں کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے۔

موصل ، تین خود کش حملوں میں دوعراقی پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

عراقی شہر موصل میں تین خود کش اور ایک کار بم دھماکے سے نو افراد ہلاک اور اکتیس زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق موصل کے شہر المصطشفٰی ضلع میں ایک خودکش بمبار نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار پولیس قافلے سے ٹکرادی

مصر میں اخوان المسلمون اور حماس کے اکٹھ کی خبریں بے بنیاد ہیں

مصر میں اخوان المسلمون اور اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی مشترکہ سرگرمیوں کی خبروں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے-

اسرائیلی سفیر جمی کارٹر پر برس پڑا

اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر ڈان گیلر مان نے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کے حماس کے سربراہ خالد مشعل سے ملاقات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے-

حماس اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی باتیں کرتی ہے: نکولس سرکوزی

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں طالبان، مشرق وسطی میں حماس اور ایران کے ساتھ مذاکرات کے خلاف ہیں-

لیبیا نے غزہ کی صورتحال کو نازیوں کے کیمپوں کے مترادف قرار دے دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں لیبیا کی جانب سے غز ہ میں صورتحال کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نازیوں کے کیمپوں کے مترادف قرار دینے پر امریکہ ،برطانیہ،اورفرانس سمیت کئی دوسرے ممالک کے سفیروں نے واک آوٹ کیا-