شنبه 03/می/2025

عالمی خبریں

امن فوج کے قیام میں مزید ایک برس توسیع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ڈارفور میں امن فوج کے قیام میں مزید ایک برس توسیع کے فیصلے کی منظوری دے دی

پاکستان نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو مسترد کردیا

پاکستان نے امریکی اخبار کی آئی ایس آئی کے کابل بم دھماکے میں ملوث ہونے حوالے سے رپورٹ کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔پاکستان وزارت خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو بالکل فضول قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

راڈوان کراجزچ کی اقوام متحدہ کی عدالت میں پہلی پیشی

سابق بوسنیائی سرب رہ نماراڈوان کراجزچ جمعرات کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کی جنگی جرائم کی عدالت کے جج کے روبروپیش ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنے اوپر عایدالزامات کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لئے مزید وقت طلب کیاہے.

اٹیمی پروگرام پر مذکرات میں کسی ڈیڈ لائن پر بات نہیں ہوئی: ایران

ایران کے وزیر خارجہ منوچر متقی نے کہا ہے کہ اٹیمی پروگرام سے متعلق یورپی یونین کے ہاوئر سولانہ سے مذکرات میں ایران نے کسی ڈیڈ لائن پر بات چیت نہیں کی ہے۔

ترکی عدالت نے حکمران جماعت پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا

ترکی کی آئینی عدالت نے حکومتی جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی (اے کے) پر پابندی لگانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے تنطٰیم کو جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

"ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے آپشن کو ترک نہ کیا جائے”

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے اپنے امریکی ہم منصب رابرٹ گیٹس پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے نیوکلئیر پروگرام کی بابت تمام آٓپشن کھلے رکھیں۔

واشنگٹن میں پاکستان وزیراعظم گیلانی اور صدر بش کے درمیان ملاقات

امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کا انتہائی مضبوط اتحادی ہے اورافغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے انتہائی پرعزم، پاکستانی وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میرے ساتھ ملاقات میں پر خطر افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے انتہائی مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے

بغداد اور کرکوک میں بم دھماکے ،50 ہلاک.250 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین خودکش بم دھماکوں میں 28 افراد ہلاک اور 90 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں.

بی بی سی کے ڈرامے میں اسرائیلی اداکار صدام حسین کا رول ادا کریں گے

اسرائیلی اداکار سابق صدر صدام حسین کے 24 سالہ دور اقتدار پر بننے والی فلم میں صدام حسین کا کردار ادا کریں گے۔ ٹیلی ویژن کے فلمی سیریل کی تیاری برطانونی نشریاتی ادارہ، ہوم باکس آفس کے باہمی اشتراک سے کر رہا ہے۔

مغربی کنارے میں نئی بستیوں کی تعمیر پر بان کی مون کی تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مغربی کنارے کے شمالی حصے میں اگوار علاقے میں بیس نئی یہودی آبادیوں کی تعمیرکے منصوبے پر اپنی تشویش کااظہار کیاہے-