یکشنبه 04/می/2025

عالمی خبریں

جارجین بحران کے حل کے کے لئے روڈمیپ پر غور

امریکا کے صدر جارج ڈبلیوبش جارجیا کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دینے کے بعد اب اس کے خلاف ردعمل میں اقدامات کے لئے ہفتہ کو اپنے قومی سلامتی کے مشیر اورقریبی معاونین کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں.

روس اپنی فوج واپس بلائے، امریکی وزیر خارجہ کا مطالبہ

جورجیا کے صدر میخیل سکاشویلی نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی اوسیٹیا میں لڑائی کے خاتمے کے لیے روس کے ساتھ فائربندی کے معاہدے پر دستخط کر دیا ہے جو کہ فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی کی ثالثی سے طے پایا ہے۔ دریں اثناء امریکہ نے مطالبہ کیا ہے کہ روس فوری طور پر جورجیا سے اپنی فوج واپس بلائے۔

مصر۔ سعودی عرب سربراہ ملاقات میں خلیج کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ عبد اللہ بن عبدالعزیز نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی۔

اردن میں حالات سے تنگ چالیس افراد کی خودکشی

اردن میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران زندگی سے تنگ چالیس افراد نے خود کو موت کی وادی میں دھکیل دیا-

اوآئی سی کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت

اسلامی ممالک کی تنظیم اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین اوغلو نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر مظالم اور طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی ہے

ایران نے اپنے مالیاتی اداروں پر مغربی ممالک کے الزامات مسترد کردیئے

ایران نے مغربی ممالک کی جانب سے اپنے مالیاتی اداروں پر دہشتگردوں کی مالی مدد اور عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزاما ت مسترد کردیئے ہیں۔

روسی فوج نے تبلیسی کی جانب پیش قدمی شروع کر دی

جارجیا میں روسی فوج نے دارالحکو مت تبلیسی کی جانب پیشقدمی شروع کر دی ہے ۔امریکا نے کہا ہے کہ روس اپنی تمام فوجیں جارجیا سے فوری واپس بلائے جبکہ صورتحا ل پر غور کے لئے نیٹو کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس پیرکو طلب کر لیا گیا۔

انڈونیشیا نے المنار ٹی وی کی نشریات روکنے سے انکار کر دیا

انڈونیشا کے وزیر اطلاعات و مواصلات محمد نوح نے کہا کہ ان کی حکومت حزب اللہ کے ٹی وی چینل "المنار" کی نشریات کو روکنا لازمی خیال نہیں کرتی۔ انڈونیشیا نے لبنان کی حزب اللہ تحریک کی ٹی وی نشریات کو روکنے کے لئے امریکی دباؤ کو مسترد کر دیا۔

اسرائیل فلسطینیوں کا ہو لو کاسٹ کر رہا ہے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل

انسانی حقوق کے عالمی ادارے’’ ایم نیسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے غزہ کی پٹی کی بحرانی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے-

شام اور لبنان کا سرحدوں کے باضابط تعین پر اتفاق

شام اور لبنان نے جمعرات کے روزدونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ طور پرسرحدوں کے تعین کے لئے کام شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے جبکہ شام کا کہنا ہے کہ متنازعہ شیبا فارمز کی سرحدوں کا اسرائیل کے انخلاء تک تعین نہیں کیا جائے گا.