یکشنبه 04/می/2025

عالمی خبریں

مغربی دنیا جارجیا کے بارے میں غلط حقائق پیش کر رہی ہے: بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد نے روس کے جارجیا پر حملے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کو اپنے "قانونی مفادات" کے حق حاصل ہے۔

الجزائر میں پولیس کے تربیتی سکول پر خودکش بم حملہ،43 ہلاک

الجزائر کے دارالحکومت سے قریباً60 کلومیٹر مشرق میں واقع عیسرزمیں پولیس کے ایک تربیتی سکول پر خودکش بم حملے میں 43 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوگئے ہیں.

طلبہ کو رفح راہداری سے گزرنے دیا جائے :23عرب تنظیموں کا مطالبہ

انسانی حقوق کی تئیس تنظیموں نے مصری حکام سے اپیل کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں پھنسے ہوئے طالب علموں کو رفح راہداری سے گزرنے کی اجازت دے دیں تاکہ وہ عرب ممالک اور دیگر ممالک میں تعلیمی سلسلے کو جاری رکھ سکیں –

اسرائیل نے ایرانی سیٹلائیٹ کے بارے میں تشویش کو مسترد کر دیا

اسرائیل کے خلائی ادارے کے سربراہ نے ایران کی جانب سے راکٹ خلاء میں بھیجے جانے پرکہا ہے کہ ہمیں اس سے کوئی تشویش لاحق نہیں ہے بلکہ حقیقی خطرہ ایران کے جوہری پروگرام سے درپیش ہے.

قطر، حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کیلئے کوشاں

فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قطر حریف فلسطینی گروپس فتح اور حماس کے درمیان مصالحت کرانے کی کوشش کررہا ہے-

تہران، امریکہ اور اسرائیل کو حملے کا موقع نہ دے: مصر

مصر نے کہا کہ ایران کو مغربی ممالک سے حیلے بہانے نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ اس سے تہران کے نیوکلیئر پروگرام کے سلسلہ میں اس کے خلاف جنگ کا جواز پیدا ہو جائے گا-

حقوق انسانی کے اداروں کی جانب سے رفح راہداری کھولنے کا مطالبہ

عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کی تئیس تنظیموں نے مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی سرحد پر قائم رفح راہداری فوری طور پر کھول دیں-

ایرانی راکٹ تجربہ، امریکی تشویش

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے خلاء میں مصنوعی سیارچہ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ ’سفیر‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جبکہ امریکہ نے اس قسم کے تجربات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

اردن نے یہودی زائرین کو داخلے سے روک دیا

اردن نے اسرائیل سے آنے والے زائرین کی کڑی نگرانی شروع کی ہے- ذرائع کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران یہودیوں سے پوچھ گچھ میں مزید اضافہ کیا گیا ہے-

جارجیا سے روسی افواج کے انخلاء کا آغاز

روسی افواج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ روسی افواج کا جارجیا سے انخلاء شروع ہو گیا ہے جبکہ تجزیہ کاروں نے ایک غیر متوقع تنازعے کے نتیجے میں جارجیا کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ لگارہے ہیں.